Tuesday, Sep 15 2026 | Time 03:05 Hrs(IST)
National

بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں جاری انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں بہار کا کترنی، سُورن منصوری اور سونم چاول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
بہار پویلین میں گجانن سدھی ونایک فوڈ اس سال تجارتی میلے میں لوگوں کی خاص توجہ حاصل کررہا ہے۔ کترنی، سُورن منصوری اور سونم چاول کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور وہ بڑی تعداد میں آرڈر بھی بک کرا رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کمپنی بہار میں مکمل طور پر نامیاتی (آرگینک) کھیتی کے ذریعے چاول پیدا کرتی ہے۔ بغیر کسی کیمیکل کے تیار کیے گئے یہ چاول سو فیصد خالص، قدرتی اور صحت کے لیے محفوظ ہیں۔ کمپنی کے پاس چاول کی کل سات اقسام ہیں، جن کی قیمت 40 روپے فی کلو سے 70 روپے فی کلو تک ہے۔ ان میں سب سے مقبول منصوری چاول (40 روپے فی کلو)، سونم اسٹیم چاول (70 روپے فی کلو) اور کترنی وائٹ سیلا چاول (50 روپے فی کلو) ہے۔
اسٹال پر آنے والے زائرین نہ صرف چاول کے معیار اور خوشبو سے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اس کی کیمیکل فری، صاف اور حفظانِ صحت کے مطابق تیاری کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ صحت کے حوالے سے باشعور لوگوں کے درمیان یہ چاول تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ بہار پویلین میں ریاستی حکومت کی طرف سے انعام یافتہ ناجدہ خاتون کا سِکّی آرٹ، منظور عالم کی لیدر کی مصنوعات اور راکیش کمار کے ہینڈلوم کڑھائی سوٹ بھی لوگوں کو بہت بھا رہے ہیں۔
چمپارن سے آئے منظور عالم نے بتایا کہ لیدر کے پرس، لیڈیز پرس، بیگ، آفس بیگ، ٹرالی بیگ، بیلٹ اور دیگر مصنوعات کے خاص ڈیزائن لوگوں کو بہت پسند آ رہے ہیں۔ یہاں 500 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کی مختلف لیدر مصنوعات دستیاب ہیں۔
وہیں ارریہ کے راکیش کمار کے ہینڈلوم کڑھائی سوٹ کے اسٹال پر بہترین ڈیزائن والے کاٹن کڑھائی سوٹ کے ساتھ بھاگلپوری سلک دوپٹہ بھی لڑکیوں اور خواتین کو خوب پسند آ رہا ہے اور وہ خریداری کر رہی ہیں۔
یو این آئی - م ک۔ایف اے

خاص خبریں
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ایشیا کپ کی ٹرافی پیش کرنے کے معاملے پر ہندوستان کے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو دبئی میں سری لنکا کو فائنل میں 72 رن سے شکست دینے کے بعد ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ نقوی سے ٹرافی پیش نہیں کروانا چاہتی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم کے انسانی پہلو پر مبنی کتاب 'مودی کتھا' کا 17 ستمبر کو ہوگا اجراء

وزیراعظم کے انسانی پہلو پر مبنی کتاب 'مودی کتھا' کا 17 ستمبر کو ہوگا اجراء

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) صحافی و مصنف ڈاکٹر ہریش چندر برنوال کی تحریر کردہ اور پربھات پرکاشن سے شائع شدہ نئی کتاب 'مودی کتھا' کا باضابطہ اجراء 17 ستمبر کو نئی دہلی میں کیا جائے گاوزیراعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس خصوصی پروگرام میں مرکزی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) نیز وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال کتاب کا اجراء کریں گے۔

...مزید دیکھیں
برکس اور عالمی معیشت: کاربن ٹیکس،دانشورانہ املاک اور عالمی ویلیو چینز کا نیا منظرنامہ

برکس اور عالمی معیشت: کاربن ٹیکس،دانشورانہ املاک اور عالمی ویلیو چینز کا نیا منظرنامہ

خصوصی مضمون: ظفراقبال
برکس اب محض ابھرتی ہوئی معیشتوں کا ایک سیاسی اوراقتصادی پلیٹ فارم نہیں رہا بلکہ عالمی معیشت کے بدلتے ہوئے ڈھانچے میں اس کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
نیتن نبین نے ہم وطنوں سے مودی کی سالگرہ پر دیے جلا کرآشیرواد دینے کی اپیل کی

نیتن نبین نے ہم وطنوں سے مودی کی سالگرہ پر دیے جلا کرآشیرواد دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نیتن نبین نے ہم وطنوں سے وزیراعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقع پر 17 ستمبر کو شام چھ سے سات بجے کے درمیان اپنے اپنے گھروں میں دیے جلانے اور ان کی درازیٔ عمر نیز بہترین صحت کی پرارتھنا کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ چاہتا ہے کہ آئندہ ایران مذاکرات جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں، آبنائے ہرمز پر نہیں: سی این این

واشنگٹن، 14 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے خلیج فارس کے ممالک کو بتایا ہے کہ تہران کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات میں واشنگٹن آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت دوبارہ شروع کرنے کے بجائے ایران کے جوہری پروگرام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران کے ساتھ مستقبل کی بات چیت جوہری پروگرام پر مرکوز ہونی چاہیے: امریکہ

واشنگٹن، 14 ستمبر (یو این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مستقبل کی بات چیت صرف اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہونی چاہیے، آبنائے ہرمز کے تنازع پر نہیں۔

...مزید دیکھیں

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ، 107.77 ڈالر فی بیرل

ماسکو، 14 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد ابتدائی کاروبار میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 107.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

بنگلہ دیش نے دو ماہ میں ہندوستان سے 500 ٹن ہلسا مچھلی درآمد کی، مزید 200 ٹن آنے والی ہے۔ دو۔ آخری

14 Sep 2026 | 8:08 PM

تاجروں نے بتایا کہ ہندوستانی ہلسا کا ایک بڑا حصہ ملک کے مغربی علاقوں سے آتا ہے، جن میں گجرات کا بھروچ بھی شامل ہے، جہاں یہ مچھلی دریاؤں اور بحیرہ عرب سے منسلک دریائی دہانوں میں پکڑی جاتی ہے۔ ان کے مطابق اس مچھلی کے سائز اور ذائقے میں بنگلہ دیش کے پدما-میگھنا دریائی نظام میں پکڑی جانے والی ہلسا سے فرق ہوتا ہے۔کسٹمز اور کاروباری ذرائع نے بتایا کہ یہ درآمدات لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے قانونی طور پر کی جارہی ہیں اور کھیپوں کی کلیئرنس سے قبل تمام ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے جاتے ہیں۔.

وزیراعظم نے گوئل کی رہائش گاہ پر گنپتی کے درشن کیے

14 Sep 2026 | 11:34 PM

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مرکزی وزیر پیوش گوئل کی رہائش گاہ پر جاکر گنپتی کے درشن کیے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’گنپتی کے درشن کے لیے مرکزی وزیر پیوش گوئل کی رہائش گاہ پر جانا ہوا۔ بھگوان شری گنیش سب پر اپنی کرپا بنائے رکھیں۔‘‘
گنیش اتسو کی شروعات 14 ستمبر پیر کو گنیش استھاپنا کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس کا اختتام 25 ستمبر، جمعہ کو اننت چتردشی (گنیش وسرجن) کے دن ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔.

وشواناتھن آنند اور نتن نارنگ نے جاووکھیر سنداروف کو شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل سونپی

14 Sep 2026 | 11:13 PM

بنگلورو، 14 ستمبر (یو این آئی) ازبکستان کے سمرقند میں ہونے والے شطرنج اولمپیاڈ 2026 کی باضابطہ الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ اس موقع پر فیڈے کے عبوری صدر وشواناتھن آنند اور اے آئی سی ایف کے صدر نتن نارنگ نے اولمپیاڈ کی مشعل والی رسمی مشعل، کینڈیڈیٹس 2026 کے فاتح اور ازبکستان کے سرفہرست کھلاڑی جاووخیر سنداروف کو سونپی۔.

رکمنی وسنت ‘منگلا گوری’ میں پولیس افسر کے کردار میں

14 Sep 2026 | 3:05 PM

ممبئی، 14 ستمبر (یو این آئی) اداکارہ رکمنی وسنت آئندہ کنڑ فلم ‘منگلا گوری’ میں نئے انداز میں نظر آئیں گی۔ راہل پی کے کی ہدایت میں بن رہی اس فلم کے پہلے منظر میں رکمنی پولیس کی وردی میں اسکوٹر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ مالاشری بھی دکھائی دے رہی ہیں۔.