SportsPosted at: Nov 29 2024 4:50PM ایگا نے ایک ماہ کی معطلی قبول کر لی
نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) پانچ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن پولینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی ایگا سویاتیک نے ممنوعہ دوا ٹرائی میٹازیڈین (ٹی ایم زیڈ) کے مثبت پائے جانے کے بعد ایک ماہ کی معطلی قبول کر لی ہے انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) نے جمعرات کو خواتین کی ٹینس رینکنگ میں عالمی نمبر دو کھلاڑی ایگا سویاتیک کی معطلی کا اعلان کیا ایگا سویاتیک کو ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ دوائی ٹرائی میٹازیڈین (ٹی ایم زیڈ) استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔
ایگا سویاتیک نے باضابطہ طور پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا ہے۔
سویٹیک کا نمونہ اگست میں کیے گئے ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا تھا اور ایگا نے آئی ٹی آئی اے کو اپنی وضاحت میں کہا کہ یہ غیر ارادی تھا۔