Tuesday, Jul 21 2026 | Time 21:39 Hrs(IST)
National

سندھیا کے بیان پر سپریہ شرینیت کا جوابی حملہ

سندھیا کے بیان پر سپریہ شرینیت کا جوابی حملہ

نئی دہلی، 3 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کے کانگریس کو 'کریکٹر لیس پارٹی' کہنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے بدھ کے روز کہا کہ جس پارٹی کے بارے میں وہ اس طرح کی بات کر رہے ہیں، ان کا خاندان اسی کی سرپرستی میں پروان چڑھا ہے قابل ذکر ہے کہ بہار میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران اسٹیج سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں کی مبینہ گستاخی کے حوالے سے مسٹر جیوتیردتیا سندھیا نے کانگریس کو کریکٹر لیس پارٹی کہا تھا۔
محترمہ سپریہ شرینیت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "سندھیا جی، آپ کا 'سندھیا خاندان' اسی پارٹی کے سائے تلے پروان چڑھا ہے جسے آپ 'کریکٹر لیس پارٹی' کہہ رہے ہیں۔ آزادی کے بعد، آپ کے دادا جیواجی راؤ سندھیا کو کانگریس پارٹی کی حکومت نے مدھیہ بھارت ریاست کا گورنر بنایا تھا اور آپ کی دادی وجے راجے سندھیا 1967 تک اسی کانگریس پارٹی سے رکن پارلیمنٹ تھیں۔ آپ کے والد مسٹر مادھو راؤ سندھیا ساری زندگی اس کانگریس پارٹی میں رہے، ایم پی رہے، مرکز میں وزیر رہے اور آپ کے والد کی موت کے بعد آپ خود اس کانگریس پارٹی میں رہے، آپ چار مرتبہ اسی پارٹی سے ایم پی بنے، آپ اور آپ کا پورا خاندان اس پارٹی میں رہ کر یہاں تک پہنچا۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسٹر سندھیا وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے میں مگن ہیں، جب کہ پہلے وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر انہیں 'پاکستان میں بریانی کھانے والا' کہتے تھے۔
انہوں نے کہا، ’’کانگریس پارٹی کو کریکٹر لیس کہنے سے پہلے اپنے کردار کو دیکھ لیجئے، مہاراج‘‘۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے  لیا حراست میں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے لیا حراست میں

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کو منگل کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے اچانک دھرنے پر بیٹھنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی دہلی پولیس نے وہاں کارروائی کی اور مسٹر گاندھی نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے ایک ڈرامائی واقعے میں مسٹر گاندھی کو حراست میں لیے جانے سے پہلے وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے دھرنے کی جگہ پر جا کر ان سے دھرنا ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی اور کچھ دیگر پارٹیوں کے اراکینِ پارلیمنٹ نے منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کر کے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑا سنگین موضوع ہے اور اس پر ایوان میں وسیع بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی مرکزی وزیرِ برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا، "نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے بارے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گڑبڑ کی خبریں ملنے پر سرکار نے فوری کارروائی کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن سونم وانگچک کو صفدر جنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے تبصرہ کیا کہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ان کی جاری بھوک ہڑتال کی وجہ سے انہیں مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب  : راہل

طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب : راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی نے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہ کرائے جانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ اس کے لیے سرکار سے اجازت لینی ہوگی مسٹر گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑے اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران مبینہ لاٹھی چارج اور اس کے بعد طلبہ پر درج مقدمات کے تعلق سے منگل کو مرکزی سرکار پر شدید حملہ بولا مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پرامن مظاہرہ کر رہے طلبہ پر پولیس نے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی  کا حق: ریکھا گپتا

دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی کا حق: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی سرکار نے راجدھانی کے لال ڈورا اور گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی جائیدادوں کا محفوظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو محکمۂ محصولات کی جائزہ میٹنگ میں مرکزی سرکار کی 'سوامتوا یوجنا' کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے  لیا حراست میں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے لیا حراست میں

21 Jul 2026 | 8:41 PM

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کو منگل کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے اچانک دھرنے پر بیٹھنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی دہلی پولیس نے وہاں کارروائی کی اور مسٹر گاندھی نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔.

پرنیش نے گوکیش کو شکست دی، نہال سرین نے ارجن ایریگائسی کو مات دی

21 Jul 2026 | 9:20 PM

چنئی، 21 جولائی (یو این آئی) گرینڈ ماسٹر ایم پرنیش نے عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی، جبکہ گرینڈ ماسٹر نہال سرین نے ہندوستان کے سب سے باوقار کلاسیکل شطرنج ٹورنامنٹ کوانٹ باکس چنئی گرینڈ ماسٹرز 2026 کے چوتھے ایڈیشن کے قبل از آخری راؤنڈ میں ہم وطن ارجن ایریگائسی کو ہرا دیا۔ .

ٹریٹڈ ویسٹ واٹر کے دوبارہ استعمال پر حکومت کا زور، پانی تھرمل پلانٹس اور صنعتوں تک پہنچے گا

21 Jul 2026 | 9:07 PM

چنڈی گڑھ، 21 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ٹریٹیڈ ویسٹ واٹر کے سائنسی اور منصوبہ بند استعمال پر زور دیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں ٹریٹڈ ویسٹ واٹر کو ضائع نہ کیا جائے۔ مسٹر سینی نے کہا کہ زیر زمین پانی اور پینے کے پانی کے ذرائع پر دباؤ کو ٹریٹ شدہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے کم کیا جاسکتا ہے۔ .