Friday, Apr 25 2025 | Time 20:40 Hrs(IST)
Sports

ادارہ جاتی فٹبال لیگ ٹائٹل کا مقابلہ ریلوے اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان ہوگا

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) ادارہ جاتی فٹ بال لیگ کا ٹائٹل میچ 21 اپریل کو ریلوے اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ڈاکٹر امبیڈکر اسٹیڈیم گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن ریلوے نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی ایس) کو 1-0 سے شکست دی۔
ریلوے کے لیے واحد گول پونیت پال نے کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں جگہ پکی کی۔