SportsPosted at: Mar 12 2025 11:15PM کوئٹہ گلیڈی نے سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیااسلا م آباد، 12 مارچ (یواین آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی نے سرفراز احمد کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرفراز ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی بہترین خدمات انجام دیں گے، سرفراز احمد اس سے پہلے بحیثیت کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلتے رہے، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔