SportsPosted at: Oct 30 2024 10:37PM تمل تھلائیواس نے گجرات جائنٹس کو 19 پوائنٹس سے شکست دیحیدرآباد، 30 اکتوبر (یو این آئی) نریندر، سچن تنور اور ساحل گلیا کی شاندار کارکردگی کی بدولت تمل تھلائیواس نے گاچی باولی جی ایم سی بی انڈور اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ کے 11ویں سیزن کے 25ویں میچ میں گجرات جائنٹس کو 44-25 کے فرق سے شکست دی۔ یہ تھالائیواس کی پانچ میچوں میں تیسری جیت ہے جبکہ گجرات کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میچ میں نریندر نے 15 پوائنٹس بنائے جبکہ سچن نے پانچ پوائنٹس بنائے اور ڈیفنس سے ساحل نے پانچ پوائنٹس اور نتیش اور عامر محمد بسطامی نے چار چار پوائنٹس اسکور کیے۔