NationalPosted at: Jul 8 2026 1:01PM کھرگے اور راہل نے وائی ایس آر ریڈی کو جینتی پرخراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمت اور فلاحی کام کو یاد کیا ہے۔
مسٹر کھرگے نے بدھ کو اپنے پیغام میں کہا کہ مسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زندگی غریبوں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔
عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کا عزم اور عوام میں ان کی مقبولیت انہیں ہمیشہ یادگار بنائے رکھے گی۔