Saturday, Nov 15 2025 | Time 13:37 Hrs(IST)
National

پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی

نئی دہلی، 4 نومبر (یو این آئی) کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے منگل کو بتایا کہ فصل کی کٹائی کے موسم میں پنجاب اور ہریانہ میں دھان کی پرالی جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔

کمیشن نے پچھلے سال کے مقابلے میں پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 15 ستمبر سے 3 نومبر کے درمیان پنجاب میں 2,518 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال اسی مدت کے 4,132 واقعات سے تقریباً 40 فیصد کم ہیں۔

اسی طرح ہریانہ میں بھی دھان کی پرالی جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، 2024 میں جہاں 857 کیس درج ہوئے تھے، وہیں اس سال محض 145 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں

ایشا نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں اپنے کیریئر کا پہلا انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتا

14 Nov 2025 | 11:35 PM

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی ) سابق ایشیائی، مکسڈ ٹیم، اور جونیئر ورلڈ چیمپئن ایشا سنگھ نے جمعہ کو قاہرہ میں اولمپک شوٹنگ رینج میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل اولمپک مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور اہم اضافہ درج کیا۔ ایشا نے فائنل میں 30 پوائنٹس اسکور کیے اور چین کی فارم میں چل رہے یاؤ کیان شون (38، سلور) اور کوریا کی موجودہ اولمپک چیمپئن یانگ جی ان (40، گولڈ) کے پیچھے تیسرے نمبر پر رہیں۔ .