
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور آئی پی آسٹریلیا نے میلبورن میں منعقدہ تیسرے ہندستان آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران سی ایس آئی آر کی روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البنیز ایم پی کی موجودگی میں جمعرات کو ہوا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ریاست میں لگاتار سامنے آ رہے پیپر لیک کے معاملے ریاست میں انتخاب سے بھی بڑا مسئلہ ہیں اور اسی کے پیش نظر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچ کر طلبا کی آواز بلند کریں گے کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر لکھا کہ ملک میں نیٹ سوالنامہ لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں گڑبڑیاں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے سنگین مسائل ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم کے قتل پر اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرتندوتیزحملہ کیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ بی جے پی کی ”ڈبل انجن حکومت“ کا خاتون اور دلت مخالف چہرہ اجاگر کرتا ہے اور متاثرہ کنبہ انصاف کے لیئے فریادکر رہا ہے لیکن حکومت ان کی آواز سننے کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو ہی دبانے میں لگی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ یکم اگست سے ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت صرف نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) پر مبنی ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ کے ذریعے ملے گی دہلی حکومت نے راجدھانی کی خواتین کے لیے مفت بس سفر کے نظام کو زیادہ شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے انسان - جنگلی حیات ٹکراؤ کے ایکسی لینس سینٹر اور انسان-جنگلی حیات ٹکراؤ پر قومی پورٹل کی شروعات کرتے ہوئے انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے بجائے بقائے باہمی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہی ماحولیاتی استحکام کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تئیں لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ہے اور عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جمعہ کو پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو دنوں میں اتراکھنڈ کانگریس کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
...مزید دیکھیں