InternationalPosted at: May 7 2026 11:52AM برطانیہ میں آج بڑا انتخابی مقابلہ، ہزاروں امیدوار میدان میں
لندن، 7 مئی (یو این آئی) برطانیہ میں آج اہم بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی، جسے ملک کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابات کے تحت اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی پارلیمنٹس جبکہ انگلینڈ کی 136 کونسلوں کے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق 5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
برمنگھم میں 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی مختلف نشستوں پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع کی جائے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان انتخابات کے نتائج آئندہ قومی سیاست اور عوامی رجحانات کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س