Thursday, Aug 13 2026 | Time 14:09 Hrs(IST)
International

لندن پولیس نےفلسطین کی حمایت میں احتجاج کے دوران تقریباً 900 افراد کو گرفتار کر لیا

لندن، 7 ستمبر (یو این آئی) لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لندن کے وسطی علاقے میں ہفتہ کے روز ’’فلسطین ایکشن‘‘ کی حمایت میں احتجاج کے دوران پولیس نے تقریباً 900افراد کو گرفتار کیا۔

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کو فلسطین ایکشن کی حمایت میں منعقدہ مظاہرے کے دوران تقریباً 900 افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کالعدم گروہ کی حمایت میں مظاہرے نہ کریں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لندن پولیس نے کہا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک کالعدم گروہ کی حمایت کرنے پر 857 افراد کو انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ 33 افراد کو پولیس افسران پر حملے سمیت دیگر جرائم کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
خاص خبریں

ایس ایس ایل وی کے پہلے مرحلے کے بہتر ورژن کا کامیاب تجربہ: اسرو

چنئی، 13 اگست (یو این آئی) ہندستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے چھوٹے مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیجنے والے راکٹ ایس ایس ایل وی کے ٹھوس بوسٹر مرحلے ایس ایس 1 کے بہتر ورژن کا زمینی جامد تجربہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

سنگاپور پرچم بردار کنٹینر جہاز نے ڈائمنڈ ہاربر کے قریب ہگلی کے پشتے کو ٹکر مار دی

کولکاتا، 13 اگست (یو این آئی) سنگاپور کے پرچم والے ایک کنٹینر بردار جہاز نے بدھ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر کے نزدیک نورپور میں ہگلی ندی کے پشتے سے ٹکر مار دی، جس کے بعد مصروف دریائی راستے پر بحری آمدورفت کی سلامتی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ، شیوکمار کے اختیار کا امتحان شروع

بنگلورو، 13 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کو کابینہ کے قلمدانوں کی تقسیم سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما رام لنگا ریڈی کو جنگلات و ماحولیات اور کے ایچ منی اپا کو سماجی بہبود کا محکمہ سونپ دیا، جبکہ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا کے صدر نے معاشی ہنگامی حالت نافذ کی

میکسیکو سٹی، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپریلا نے 10 اگست کو آئے شدید زلزلے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئینی طور پر معاشی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اہم تنصیب پر داعش کے حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ:کویت وزارت داخلہ

بیروت، 13 اگست (یو این آئی) کویت کی ریاستی سلامتی سروس نے ملک کی ایک اہم تنصیب پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جرمنی میں خشک سالی سے کھیتوں کو خطرہ: جرمن وزیر زراعت

ماسکو، 13 اگست (اسپوتنک/یو این آئی) جرمنی کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی طویل خشک سالی نے جرمن کھیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور مویشی پالنے کا شعبہ سب سے زیادہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

...مزید دیکھیں

ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب 5.5 شدت کا زلزلہ

واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) ایل سلواڈور کے ساحل کے قریب بدھ کو ریکٹر پیمانے پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

ہلدوانی ' شُدھی کرن ' تنازعہ میں شدت : کھرگے کا بی جے پی پر ذات پات کی خلیج کو گہرا کرنے کا الزام

13 Aug 2026 | 12:44 PM

نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کی ایک عوامی ریلی کے بعد ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں کی گئی 'تطهیر' (شُدّھی کرن) کی رسم پر جمعرات کے روز سیاسی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا۔ کانگریس نے بی جے پی پر ذات پات کے تعصب کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے، جبکہ حکمران جماعت نے اس واقعے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔.

میسی کی ٹیم کلب لیون سے ہار کر لیگ کپ سے باہر

13 Aug 2026 | 1:38 PM

میامی، 13 اگست (یو این آئی) اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کی واپسی کے باوجود انٹر میامی سی ایف کو کلب لیون کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ لیگ کپ سے باہر ہوگئی۔ بدھ کو کھیلے گئے اس مقابلے میں وقفے تک میامی 1-0 سے آگے تھی۔ وقفے کے بعد میسی کو میدان میں اتارا گیا اور انہوں نے ڈینیئل پنٹر کی جگہ لی، جنہوں نے میزبان ٹیم کے لیے پہلا گول کیا تھا۔.

نانی کی ’دی پیراڈائز‘ کے لیے کئی ایکڑ میں پھیلا وسیع جھگی بستی کا سیٹ تیار

13 Aug 2026 | 1:38 PM

ممبئی، 13 اگست (یو این آئی) نیچرل اسٹار نانی کی انتہائی متوقع فلم ’دی پیراڈائز‘ پر ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ نانی اور ہدایت کار شری کانت اوڈیلا کی یہ انتہائی متوقع دوبارہ شراکت ہے۔ فلم میں نانی بالکل مختلف روپ میں نظر آنے والے ہیں۔.

سکھنا جھیل پر ’ہر گھر ترنگا‘ واکاتھون، گورنر نے بھی شرکت کی

13 Aug 2026 | 2:00 PM

چنڈی گڑھ، 13 اگست (یواین آئی) چنڈی گڑھ محکمہ سیاحت کی جانب سے سکھنا جھیل پر ’ہر گھر ترنگا‘ واکاتھون کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے منتظم گلاب چند کٹاریا نے بھی واکاتھون میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے ہاتھوں میں ترنگا تھام کر حب الوطنی اور وطن سے محبت کا پیغام دیا۔.