EntertainmentPosted at: Jul 4 2025 3:11PM اکشے-سیف کی سپرہٹ جوڑی فلم حیوان میں نظر آئے گیممبئی، 4جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور سیف علی خان کی سپر ہٹ جوڑی فلم حیوان میں ایک ساتھ نظر آسکتی ہے۔اکشے اور سیف نے یہ دل لگی، میں کھلاڑی تو اناڑی، تو چور میں سپاہی، قیمت، آرزو اور ٹشن جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اب یہ جوڑی ایک بار پھر ساتھ آ رہی ہے۔خبر ہے کہ فلمساز پریہ درشن اکشے اور سیف کی جوڑی کو ایک بار پھر ساتھ لا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اکشے اور سیف فلم حیوان میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اکشے اور سیف کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آسکتی ہے۔یو این آئی۔ ایم جے۔