EntertainmentPosted at: May 8 2025 12:38PM اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 90 کروڑ کمائےممبئی، 8 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں 90 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔فلم ریڈ 2 میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ راجکمار گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2018 کی فلم ریڈ کا سیکوئل ہے۔ فلم ریڈ 2 میں اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ، وانی کپور، رجت کپور، سپریا پاٹھک، امت سیال اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی انکم ٹیکس افسر امے پٹنائک (اجے دیوگن) کے دادا بھائی (رتیش دیش مکھ) نامی شخص کی بدعنوانی کو روکنے پر مرکوز ہے۔ٹریڈ ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ریڈ 2‘ نے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں 19.25 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے دوسرے دن 12 کروڑ، تیسرے دن 18 کروڑ، چوتھے دن 22 کروڑ، پانچویں دن 7.5 کروڑ اور چھٹے دن 7 کروڑ کی کمائی کی۔ اب ساتویں دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ سیکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ریڈ 2 نے 4.52 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح فلم ریڈ 2 نے سات دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔فلم ریڈ 2 کو ٹی سیریز اور پنورما اسٹوڈیو کے بینر تلے بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ توقع ہے کہ فلم ریڈ 2 جلد ہی 100 کروڑ روپے کمالے گی۔یواین آئی۔الف الف