OthersPosted at: Oct 12 2025 10:38AM سہ ماہی نتائج اور مہنگائی کے اعداد و شمار بازار کو سمت دیں گے

ممبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتے گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل دوسرے ہفتے تیزی کے بعد، آئندہ ہفتے میں سرمایہ کاروں کی نظر مہنگائی کے اعداد و شمار اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر بھی ہوگی۔آئندہ ہفتے میں خوردہ مہنگائی اور تھوک مہنگائی کے ستمبر کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کئی بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج بھی بازار کو متاثر کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بازار میں تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1,293.65 پوائنٹس (1.02 فیصد) کی چھلانگ لگا کر ہفتے کے اختتام پر 82,500.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 391.10 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد بڑھ کر 25,285.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ہمہ جہت خریداری کے رجحان کے درمیان درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی تیزی رہی، نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 2.56 فیصد اور نفٹی اسمال کیپ-50 انڈیکس 1.43 فیصد بڑھا۔
گزشتہ ہفتے آئی ٹی کمپنیوں میں زبردست تیزی رہی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئر 7.28 فیصد بڑھا۔ انفوسس میں 4.68 فیصد، ٹی سی ایس میں 4.35 فیصد اور ٹیک مہندرا میں 4.03 فیصد کی تیزی رہی۔ ایٹرنل کا شیئر 6.06 فیصد کی بڑھت پر رہا، بجاج فائننس میں 3.44 فیصد، ماروتی سوزوکی میں 2.98 فیصد، کوٹک مہندرا بینک میں 2.32 فیصد اور بھارتی ایئرٹیل میں بھی 2.32 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔
ٹائٹن کا شیئر 2.29 فیصد، سن فارما کا 2.25 فیصد، الٹراٹیک سیمنٹ کا 2.16 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک کا 1.67 فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 1.58 فیصد کی ہفتہ وار بڑھت پر بند ہوا۔
ایل اینڈ ٹی کے شیئر میں 1.37 فیصد، ریلائنس انڈسٹریز میں 1.36 فیصد اور آئی سی آئی سی آئی بینک میں 1.15 فیصد کی تیزی رہی۔ وہیں ٹاٹا موٹرز کا شیئر سب سے زیادہ 5.16 فیصد گرا، ٹرینٹ میں 2.60 فیصد، ایشین پینٹس میں 0.76 فیصد، اڈانی پورٹس اور این ٹی پی سی دونوں میں 0.70 فیصد اور ہندستان یونی لیور میں 0.60 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔
یو این آئی۔ ایس اے۔