NationalPosted at: Sep 3 2025 3:01PM نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی
نئی دہلی 3 ستمبر (یو این آئی ) خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز راجدھانی میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 56ویں میٹنگ کی صدارت کی مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، دہلی، گوا، ہریانہ، جموں و کشمیر، میگھالیہ اور اڈیشہ کے وزرائے اعلیٰ، اروناچل پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے نائب وزرائے اعلیٰ، منی پور کے گورنر، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ، محکمہ محصولات کے سکریٹری،مرکز کے بالواسطہ ٹیکس اور بورڈ آف کسٹمز کے چیئرمین، اراکین اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ جمعرات کو بھی جاری رہے گی
اس میٹنگ میں جی ایس ٹی میں اگلے مرحلے کی اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے
یو این آئی۔ ایم جے۔ ایس وائی۔