NationalPosted at: Jul 12 2025 2:51PM بھگوان جھولے لال کا چلیہا پروگرام 16جولائی سے، بانسوری سوراج اور دیگر لیڈروں کی شرکت متوقع

نئی دہلی12جولائی (یو این آئی) بھگوان جھولے لال کی پوجا ارچناکے لئے سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) 40 روزہ چلیہا پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منائے گا یہ پروگرام 16 جولائی تا 25 اگست 2025 قدیم راجندر نگر، دہلی میں منایا جائے گا یہ اطلاع سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے صدر مسٹر جگدیش ناگرانی نے دی انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی 2025 سے عقیدت مند روزانہ شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک سندھو بھون کے جھولے لال مندر میں بھگوان جھولے لال جی کی پرستش کریں گے۔
اس موقع پر سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے جنرل سکریٹری نریش کمار بیلانی نے بتایا کہ 16 جولائی 2025 کو بھگوان جھولے لال جی کے چلیہا پروگرام کے افتتاح کے موقع پر علاقے کی معزز رکن اسمبلی محترمہ بانسوری سوراج سمیت بی جے پی کے سینئر عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔ مستر نریش کمار بیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اس پروگرام میں ہم علاقے کی معزز رکن اسمبلی محترمہ بانسوری سوراج اور دیگر سینئر بی جے پی عہدیداروں کا شاندار استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے بہت سے ایم پی، ایم ایل ای، میونسپل کونسلر اور سرکاری افسران نے اس 40 روزہ پروگرام میں بھگوان جھولے لال جی کے درشن کرنے کے لیے آنے کی رضامندی دی ہے۔
اس موقع پر سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے مشیر اور سندھی کونسل آف انڈیا (نارتھ انڈیا) کے صدر اشوک لالوانی نے بتایا کہ بھگوان جھولے لال جی جو ورون دیوتا کے اوتار اور سندھی سماج کے ایسٹ دیوتا ہیں، نے صوبہ سندھ جو کہ اب پاکستان میں ہے،وہاں بسنے والے ہندو سندھیوں کی مسلمان حکمرانوں سے حفاظت کی تھی، اس لیے دنیا کا ہر سندھی ان کے اوتار دیوس پر 4روز ان کی پوجا کرتاہے۔
اس موقع پر سندھو سماج دہلی (رجسٹرڈ) کے نائب صدر ہریش ککوانی، نائب صدر کشن جھورانی، خزانچی مسٹر کمل ٹیک چندانی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مسٹر اشوک دیپ چندانی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مسٹر کمل پی رام چندانی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مسٹر سورج پرکاش تیوانی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر جگدیش بھاٹیہ،مجلس عاملہ کے رکن مسٹر منوہر لال رنگوانی سمیت آر بی ایل بینک لمیٹڈ شنکر روڈ برانچ کے گرجیت سنگھ (برانچ منیجر)، اشیش رانا(ڈپٹی برانچ منیجر)روی راج ہنس(ریلیشن شپ منیجر)، جیت اسنانی(علاقائی منیجرTASC)،راہل جھا(ریلیشن شپ منیجر)،اشمیت سنگھ(ریلیشن شپ منیجر)اور گیتاپاہوجا،گیتا کھنڈیلوال، پوجات پتنی، منجو بنسل، ڈالی مہوا سمیت بڑی تعداد میں علاقائی افراد موجود تھے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف