InternationalPosted at: Oct 12 2025 5:12PM پیٹرک ہرمینی سیشلز کے صدر منتخب
وکٹوریہ، 12 اکتوبر (یو این آئی) سیشلز میں اپوزیشن یونائیٹڈ شیلز کے لیڈر پیٹرک ہرمینی صدر منتخب ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ سرکاری نتائج میں یہ اطلاع دی گئی ہے سرکاری نتائج کے مطابق، مسٹر ہرمینی نے صدارتی انتخابات میں 52.7 فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ سیشلز ڈیموکریٹک الائنس کے صدر ویول رامکالوان کو 47.3 فیصد ووٹ ملے۔
صدر منتخب ہونے کے بعد، مسٹر ہرمینی نے کہا ’’عوام نے مجھ پر جو بھروسہ ظاہر کیا ہے اس سے میں کافی متاثر ہوں اور میں اس مینڈیٹ کو شکرگزار، فرض کے گہرے احساس اور سیشلز کے لوگوں کی طاقت اور رول پر پختہ اعتماد کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔‘‘ 62 سالہ مسٹر ہرمینی نے 2007 سے 2016 تک سیشلز کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
سیشلز کے آئین کے مطابق صدارتی انتخاب پانچ سال کی مدت کے لیے ہوتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔