نئی دہلی/ہلدوانی، 2 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے معاملے میں منگل کے روز سماعت نہیں ہوسکی, سپریم کورٹ اب 9 دسمبر کو حتمی سماعت کرے گا, ہلدوانی کے بنبھول پور، علاقے میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے کیس کی حتمی سماعت آج ہونے والی تھی، جسے مؤخر کر دیا گيا ہے، اب کیس کی آئندہ سماعت 9 دسمبر کو ہوگی، قابل ذکر ہے کہ 2023 میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے روی شنکر جوشی کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
اس حکم کو عبدالمتین صدیقی اور دیگر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
کانگریس لیڈر اور سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید جیسے نامور وکیل متاثرہ فریقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔