Sunday, Jun 15 2025 | Time 16:50 Hrs(IST)
International

پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں گے:شہباز شریف

پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں گے:شہباز شریف

ریاض، 30 اکتوبر (یواین آئی) پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ روز انتہائی مفید ملاقات ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کریں گے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور مشیرِ شاہی دیوان کے ساتھ ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہو چکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا، ہم سعودی عرب کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کریں گے۔
اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، شہبازشریف نے فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی،انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔
سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ، طے پانے والے سمجھوتوں کے تحت سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 2.8ارب ڈالر ہوگیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے 27سمجھوتوں میں سے پانچ پر عملدرآمد ہوچکا ہے ۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کے نو سے 11 اکتوبر کو نجی شعبے کے ایک بڑے وفد کے ساتھ پاکستان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دورے کے دوران پاکستان میں دستخط کی گئیں مفاہمتی یادداشتوں کے ٹھوس سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں کی شکل میں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے پاک-سعودیہ مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی رفتار کو جاری رکھنے پر بھی گفتگو کی، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون کی کوششوں اور عزم پر سعودی وزیر انجینئر خالد الفالح کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے پس منظر میں دونوں ممالک کے لیے موجود اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

تہران، 15 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے سنیچر کی دیر رات اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون داغے گئے آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس ڈویژن نے یہ حملہ اسرائیل کے ' جارحانہ حملوں' کے جواب میں کیا اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (میڈ) کے مطابق ایرانی راکٹ نے اسرائیل کے شمالی حصے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا کناڈا ، قبرص اور کروشیا کا دورہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہارسے نمٹنے کے لیے عالمی فہم بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا تین ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا ’’آج میں جمہوریہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے دورے پر جاؤں گا 15-16 جون کو صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کروں گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی کے لیے پرواز کے دوران بیل 407 ہیلی کاپٹر کے آج صبح حادثے کے شکار ہونے کی تحقیقات کرے گا سرکاری معلومات میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو بیل - 407 ہیلی کاپٹروی ٹی- بی کے اے کیدارناتھ سے آرین ہیلی پیڈ، گپتکاشی کے لیے آپریشنل پرواز پر تھا ، جب یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سات لوگوں کی موت

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سات لوگوں کی موت

رودرپریاگ/دہرادون، 15 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ میں رودرپریاگ کے گوری کنڈ علاقے میں اتوار کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت سات لوگوں کی موت ہو گئی ہیلی کاپٹر پانچ عقیدت مندوں اور مندر کمیٹی کے ایک ملازم کو بابا کیدارناتھ کے درشن کرانے کے بعد واپس لا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں پائلٹ سمیت تمام سات لوگوں کی موت ہوگئی مرنے والوں میں ایک 23 ماہ کی لڑکی بھی شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل- ایران جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

اسرائیل- ایران جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

واشنگٹن، 15 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور روس یوکرین امن مذاکرات پر فون پر بات کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’’اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا’’جیسا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

سری نگر،15جون(یو این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کو لے کر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اسی سلسلے میں اتوار کے روز درجنوں والدین نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران میں کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی تناؤ کے سبب ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت ہند لداخ میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : نرملا سیتا رمن

حکومت ہند لداخ میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : نرملا سیتا رمن

سری نگر،15 جون(یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنے تین روزہ دورۂ لداخ کے دوران اتوار کو لیہ میں مقامی خود روزگار گروپس اور مقامی کاروباری افراد کی جانب سے منعقدہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہند لداخ میں ہر شعبے میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ علاقے کی جغرافیائی اہمیت، ثقافتی ورثے اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

...مزید دیکھیں
ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

15 Jun 2025 | 4:20 PM

تہران، 15 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے سنیچر کی دیر رات اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون داغے گئے آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس ڈویژن نے یہ حملہ اسرائیل کے ' جارحانہ حملوں' کے جواب میں کیا اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (میڈ) کے مطابق ایرانی راکٹ نے اسرائیل کے شمالی حصے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ متعدد دیگر افراد کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہیمنت کمار کی موسیقی کی گونج آج بھی فضاؤں میں

15 Jun 2025 | 8:58 AM

(یوم پیدائش 16 جون کے موقع پر)ممبئی، 15 جون (یو این آئی) فلمی دنیا کو اپنی سریلی موسیقی سے آراستہ کرنے والے عظیم موسیقار اور گلوکار ہیمنت کمار مکھوپادھیائے عرف ہیمنت دا کے نغمے آج بھی فضاؤں میں گونجتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔