Saturday, May 16 2026 | Time 11:24 Hrs(IST)
Others

مودی حکومت کے خلاف عوامی تحریک ہی واحد راستہ: محمد سلیم

مودی حکومت کے خلاف عوامی تحریک ہی واحد راستہ: محمد سلیم

کولکاتہ، 21 اپریل (یو این آئی) سابق رکن پارلیمنٹ محمد سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کا قومی متبادل صرف کسانوں، مزدوروں، متوسط طبقے، نوجوانوں اور طلبہ کی تحریکوں سے ہی ابھر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ’’یہ کام ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتا، اس کے لیے سڑکوں پر اترنا ہو گا۔" کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے پولٹ بیورو ممبر مسٹرسلیم نے کہا کہ غیر بائیں بازو کی سیکولر اپوزیشن جماعتوں کی کمزوری اور عوامی مسائل اٹھانے میں ان کی ہچکچاہٹ، موجودہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اسے "نو فاشسٹ رجحانات" کے خلاف لڑائی قرار دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ مرکزی حکومت "محنت کش طبقے پر حملے کر رہی ہے اور جمہوری دائرے کو محدود کر رہی ہے۔" خارجہ پالیسی پر بھی انہوں نے حکومت کو 'ناکام' قرار دیا۔ مسٹر سلیم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل کے حوالے سے تسلسل نہیں دکھا پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کبھی کبھی امید پیدا ہوتی ہے، لیکن اسے برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔ یہ کوئی ایک بار کا معاملہ نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں بھی لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے، لیکن ہندوستان میں کچھ جماعتیں اس خدشے کے پیش نظر کھل کر نہیں بولتیں کہ اس سے سیاست تفرقہ انگیز ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بائیں بازو کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے۔ ان کے بقول، "بائیں بازو کی تحریک ہی لوگوں کے گزر بسر کے مسائل کو مرکز میں لا سکتی ہے۔"
انہوں نے تاہم تسلیم کیا کہ بائیں بازو کی جماعتیں کمزور ہوئی ہیں۔ مسٹر سلیم نے بائیں بازو کی حالیہ تحریکوں کا تذکرہ کرتے ہوئے 13 اپریل کی مزدور ہڑتال، متحدہ کسان تحریک اور 'آکروش یاترا' کا ذکر کیا، جو دہلی کے رام لیلا میدان میں اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی ان تحریکوں کو مرکزی دھارے کے میڈیا (مین اسٹریم میڈیا) میں جگہ نہیں ملتی، لیکن یہ امید کی کرن دکھاتی ہیں۔
انہوں نے وسیع تر بائیں بازو کی جمہوری اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، روپے کی قدر میں گراوٹ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور 'نفرت کی سیاست' کے درمیان جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا ہو گا۔ مغربی بنگال کی سیاست پر مسٹر سلیم نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کے کمزور ہونے کا اثر پورے اتحاد پر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اتحاد کے لیے ایک مضبوط محور ضروری ہوتا ہے اور سی پی آئی (ایم) نے پہلے یہ کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے ترنمول کانگریس پر الزام لگایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اس نے بائیں بازو کی جماعتوں پر حملے کیے اور پورے بائیں بازو کے ایکو سسٹم کو کمزور کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی پی آئی (ایم) کے کارکنوں پر ایک لاکھ جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، جو عدالت میں ٹک نہیں سکے۔ لیفٹ فرنٹ کو بوجھ سمجھنے کے سوال پر مسٹر سلیم نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کو لچکدار رویہ اپنانا ہو گا۔
یو این آئی۔ م ع

خاص خبریں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

ہوشیارپور :بورویل سے چار سالہ بچے کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکالا گیا

ہوشیارپور، 16 مئی (یو این آئی) پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں دسوہا روڈ پر واقع بھیخووال کے قریب گاؤں چک سمانہ میں ایک چار سالہ بچہ جمعہ کی شام اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کھلے بورویل میں گر گیا تھا، جسے ہفتہ کی صبح تقریباً نو گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

وزیراعظم نریندر مودی ابو ظہبی پہنچے ، شیخ محمد بن زاید نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا

ابو ظہبی، 15 مئی (یو این آئی) چار یورپی ممالک کے دورے سے قبل جمعہ کے روز مختصر دورے پر یہاں پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا مسٹر مودی کا بعد ازاں روایتی خیر مقدم کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

16 May 2026 | 10:06 AM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے کا مقصد ہندستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اسٹریٹجک اور معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہندستان یوروپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں وسعت آ رہی ہے۔ .

لکھنؤ کا سپر وار،چنئی کو شکست، لکھنؤ کی چوتھی جیت!

15 May 2026 | 11:35 PM

لکھنؤ، 15 مئی (یو این آئی)مچل مارش (90 رن) اور نکولس پورن (ناٹ آؤٹ 32 رن) کی دھواں دھار اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے جمعہ کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 59 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 20 گیندیں پہلے ہی 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ اس کراری ہار کے بعد چنئی سپر کنگز کو پلے آف کی دوڑ میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ اب پلے آف میں پہنچنے کے لیے چنئی کو اپنے باقی دونوں میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .

کنویں میں گرنے سے معمر شخص کی موت

16 May 2026 | 10:54 AM

الور، 16 مئی(یو این آئی) راجستھان کے ضلع الور کے ٹہلا تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک 95 سالہ بزرگ کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
موصولہ معلومات کے مطابق، چھوٹی باڑی کے رہائشی گوپی رام سینی شام کے وقت اپنے گھر میں موجود کنویں پر موٹر کی پائپ ٹھیک کرنے گئے تھے۔ اسی دوران اچانک پاؤں پھسلنے سے وہ گہرے کنویں میں جا گرے۔
اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو بلا کر لاش کو کنویں سے نکالا گیا اور اسے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
آج صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے.