NationalPosted at: Dec 2 2025 5:35PM پوتن کے دورۂ ہند سے قبل روس نےہندوستان کو ’عظیم دوست‘ قرار دیا
نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صدر ولادیمیرپوتن کے 4 اور 5 دسمبر کے دورۂ ہند سے قبل کہا ہے کہ روس اپنے اس اہم دورے کا بے تابی سے منتظر ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے زیرِ اہتمام نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پیسکوف نے ہندوستان اورہندوستانی عوام کو “روس کا عظیم دوست” قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی تاریخی گہرائی پر زور دیا ایک میڈیا بریفنگ میں پیسکوف نے کہا کہ ماسکو ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے حوالے سے ’بہت حساس‘ ہے اور یہ کہ دونوں ممالک کی شراکت داری آزاد، دیرینہ اور باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا، ہماری شراکت داری محض دستاویزات نہیں بلکہ تاریخی پس منظر اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔