NationalPosted at: Mar 21 2025 12:57PM راجیہ سبھا میں آج اراکین کے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیے جائیں گے

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ وہ بجٹ کے تحت وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کرانے کے قابل نہیں ہیں، لیکن اگر ایوان اجازت دیتا ہے تو پرائیویٹ ممبر بل اور وقفہ سوال کو روک کر یہ بحث کی جا سکتی ہے اور 4 اپریل کو پرائیویٹ ممبر بلز کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
کانگریس کی رکن رنجیتا رنجن نے صبح کارروائی کے آغاز میں قانون سازی کی دستاویز میز پر رکھے جانے کے بعد آج کی کارروائی میں کی لسٹ میں پرائیویٹ اراکین بل کے بعد وزارت داخلہ کے کام کاج پر آگے کی بحث اور اس کے بعد ایک بل کو لسٹ کرنے پر ایک پوائنٹ آف آرڈر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان کی روایت کے مطابق نہیں ہے ۔ عام طور پر اراکین کے پرائیویٹ بل قراردادوں کے بعد کارروائی ملتوی کردی جاتی ہے۔
اس پر مسٹر دھنکڑنے ایوان سے پوچھا کہ کیا ممبران پارلیمنٹ سوال کا وقت، لنچ اور پرائیویٹ بلوں کو آج پیش کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اراکین کو 4 اپریل کو پرائیویٹ ممبرز کے بلز اٹھانے کا موقع ملے گا۔ ایوان نے صوتی ووٹ سے اس پر اتفاق کیا، لیکن کچھ اراکین پارلیمنٹ نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔
ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ وقفہ سوال لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جہاں کسی رکن کو حکومت سے براہ راست سوال کرنے کا موقع ملتا ہے۔
بیجو جنتا دل کے سسمیت پاترا نے کہا کہ پرائیویٹ اراکین کے بل "بہت کم" ہیں اور باقاعدہ عمل یہ ہے کہ ایوان کی کارروائی آخری دن یعنی 4 اپریل کو پہلے حصے میں ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کم از کم اراکین پارلیمنٹ کو پرائیویٹ ممبرز کے بل پیش کرنے کی اجازت دیں اگر ان پر بحث نہیں ہو سکتی۔
ڈی ایم کے کے تروچی سیوا نے کہا کہ ان کا ایک پرائیویٹ بل ایوان میں پاس ہوا جس پر حکومت کو قانون بنانا پڑا۔
اس سے پہلے، کارروائی کے آغاز پر مسٹر دھنکڑنے ایوان کی جانب سے چار اراکین، یعنی روی چندر وڈیراجو (22 مارچ)، دھیریشیل موہن پاٹل (22 مارچ)، سنجے سنگھ (23 مارچ) اور ڈاکٹر سسمیت پاترا (23 مارچ) کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی ۔
یو این آئی ۔ ع خ