NationalPosted at: May 7 2026 2:34PM راجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا

نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کو قومی عزم اور تیاریوں کی ایک مضبوط علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جدید فوجی مہمات کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے ’آپریشن سندور‘ کی پہلی برسی کے موقع پر جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا، "آپریشن سندور کی برسی پر ہم اپنی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی ہمت اور لگن مسلسل ملک کی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔ اس مہم کے دوران ان کے اقدامات نے بے مثال درستگی، مختلف فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور گہرے تال میل کا ثبوت دیا، جس نے جدید فوجی آپریشنز کے لیے ایک نیا سنگِ میل طے کیا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ‘آپریشن سندور’ قومی عزم اور تیاری کی ایک طاقتور علامت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر اہم موقع پر فیصلہ کن کارروائی کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ مہم ہندوستان کی خود انحصاری کی سمت جاری پیش رفت کا بھی ثبوت ہے، جو دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی استحکام کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی افواج نے گزشتہ سال آج ہی کے دن پڑوسی ملک کے زیرِ قبضہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا۔
یواین آئی۔ م س