NationalPosted at: Oct 30 2024 10:43PM راج ناتھ نے تیج پور میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو آسام کے تیج پور میں 4 کور ہیڈ کوارٹر میں سپاہیوں کے ساتھ دیوالی منائی اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا بھی جائزہ لیا ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باراکھانہ میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے ایل اے سی کے ساتھ بعض علاقوں میں زمینی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے ہندوستان اور چین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا، "ہندستان اور چین ایل اے سی کے ساتھ بعض علاقوں میں اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی مذاکرات کر رہے تھے۔ ہماری مسلسل کوششوں کے بعد ہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ آپ کے نظم و ضبط اور حوصلے کی وجہ سے ہی ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم اتفاق رائے کی بنیاد پر امن کی بحالی کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کہتے تھے کہ ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں۔ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہندستان کی واضح پالیسی ہے۔ تاہم، بعض اوقات حالات پیدا ہوتے ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانی ہوتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری افواج کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت امن کی بحالی کے اس عمل میں ضروری اقدامات کرے گی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2210