RegionalPosted at: Mar 13 2025 10:09AM مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی
بھیلواڑہ، 13 مارچ (یو این آئی) بھیلواڑہ شہر کے پرتاپ نگر تھانہ کے تحت واٹر ورکس کے پیچھے باپو نگر علاقے میں ایک مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق شہر کے پور روڈ پر واقع واٹر ورکس کے پیچھے واقع استھانہ واٹر ورکس کے بابا صاحب کی قبر کی چادر جمعرات کی صبح جلی ہوئی ملی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پرتاپ نگر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پارس جین نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ایسی حرکتیں کرنے والے سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کے لیے تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔