RegionalPosted at: May 22 2025 3:05PM مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے
بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔
مسٹر مودی تقریباً دس بجے بیکانیر کے نال ہوائی اڈے پر پہنچے اور اس کے بعد وزیر اعظم ہیلی کاپٹر سے دیشنوک کے لئے روانہ ہو گئے۔ مسٹرمودی دیشنوک میں عالمی شہرت یافتہ کرنی ماتا مندر میں درشن کریں گے۔ دشنوک پہنچنے پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
مندر کا دورہ کرنے کے بعد، مسٹر مودی دوبارہ تیار کردہ امرت ریلوے اسٹیشن، دیشنوک کا افتتاح کریں گے اور بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد پلانہ میں 26 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے نیزجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف