NationalPosted at: May 7 2026 2:40PM راہل گاندھی جمعہ کو گروگرام میں 'سدبھاونا یاترا' میں ہوں گے شامل
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعہ کو سابق رکن پارلیمنٹ برجیندر سنگھ کی 'سدبھاونا یاترا' میں شامل ہوں گے مسٹر گاندھی کی یاترا میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ کانگریس لیڈر گروگرام-بادشاہ پور میں منعقدہ سدبھاونا یاترا میں شرکت کر کے بھائی چارے اور ہم آہنگی کی کانگریس کی مہم کو مضبوط کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کانگریسی ارکان، پارٹی لیڈران اور سدبھاونا یاتری گروگرام میں منعقدہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مدعو ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کی طرز پر مسٹر سنگھ ہریانہ میں 'سدبھاونا یاترا' نکال رہے ہیں، جس میں ریاست کے کانگریس لیڈر اور کارکنان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے