NationalPosted at: Sep 3 2025 3:06PM حکومت سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے

نئی دہلی 03 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان ریاستوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ آفات کی وجہ سے ان ریاستوں میں حالات بہت خوفناک ہو گئے ہیں اور وہاں کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے، اس لیے حکومت کو متاثرہ ریاستوں اور خاص طور پر کسانوں کے مفاد میں خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔
کانگریس کے سابق صدر نے بدھ کے روز سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ "مودی جی، پنجاب میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی ہے۔ جموں کشمیر، ہماچل اور اتراکھنڈ کی صورتحال بھی بہت تشویشناک ہے۔ ایسے مشکل وقت میں آپ کی توجہ اور مرکزی حکومت کی فعال مدد بہت ضروری ہے۔ ہزاروں خاندان اپنی جانیں بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہاکہ "میں درخواست کرتا ہوں کہ ان ریاستوں، خاص طور پر کسانوں کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کیا جائے
یواین آئی۔ ظ ا