NationalPosted at: Mar 5 2026 1:53PM راہل نے ایران میں جاری واقعات پر مودی کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی
نئی دہلی، 05 مارچ (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے امریکی-اسرائیلی حملے کے باعث ایران میں ہونے والے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت ظاہر کی ہے راہل گاندھی نے جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج دنیا ایک غیر مستحکم دور میں داخل ہو چکی ہے اور آگے مزید مشکل حالات ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کی تیل سپلائی خطرے میں ہے، کیونکہ ہمارے درآمدات کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ ایل پی جی اور ایل این جی کے لیے صورتحال اور بھی خراب ہے۔
راہل گاندھی نے اس سارے ماحول کے درمیان مودی کی خاموشی پر کہاکہ"یہ تنازعہ ہمارے پڑوس تک پہنچ گیا ہے، بحر ہند میں ایک ایرانی جنگی جہاز ڈوب گیا ہے۔ پھر بھی وزیر اعظم نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ایسے وقت میں ہمیں ایک مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔ اس کے برعکس ہندوستان کے پاس ایک سمجھوتہ کرنے والا وزیر اعظم ہے جس نے ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کو ترک کر دیا ہے۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا