Monday, Apr 20 2026 | Time 05:48 Hrs(IST)
National

مودی نے معیشت کو تباہ کر دیا: راہل

مودی نے معیشت کو تباہ کر دیا: راہل

نئی دہلی، 31 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج سب سے بڑا مسئلہ ملک کی اقتصادی پالیسی، دفاعی پالیسی اور خارجہ پالیسی کا ہے جسے مودی حکومت نے برباد کر دیا ہے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کی اقتصادی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں اور ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ ہندوستانی معیشت مردہ ہو چکی ہے۔ مودی نے اسے ختم کردیا ہے۔ اس دور حکومت میں اڈانی-مودی پارٹنرشپ، نوٹ بندی اورناقص جی ایس ٹی، ناکام اسمبل ان انڈیا، ایم ایس ایم ای کا صفایا، کسان کچلے گئے ہیں۔ مودی جی نے ہندوستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا کیونکہ نوکریاں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کی اقتصادی پالیسی، دفاعی پالیسی اور خارجہ پالیسی ہے جسے مودی حکومت نے برباد کر دیا ہے۔ مسٹر مودی اس ملک کو برباد کر رہے ہیں۔ وہ صرف ایک ہی شخص اڈانی کے لیے کام کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے تمام چھوٹے کاروبار تباہ کر دیے ہیں۔ ہندوستانی معیشت آج مردہ معیشت بن چکی ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ " ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے، کیا آپ لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے؟ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان کی معیشت مردہ معیشت ہے اور بی جے پی نے ملک کی معیشت کو ختم کیا ہے۔ کیوں ختم کیا ہے - اڈانی کی مدد کرنے کے لیے ختم کیا ہے۔ تقریر کرتے ہوئے وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی بہت شاندارہے۔ایک طرف امریکہ، ہندوستان کو برابھلا کہہ رہا ہے تو دوسری جانب چین ہمارے پیچھے پڑاہے۔ جب آپ اپنا ڈیلیگیشن دنیا بھر میں بھیجتے ہیں، تو کوئی بھی ملک پاکستان کی مذمت نہیں کرتا۔
کانگریس لیڈر نے مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو کیسے چلا رہے ہیں- انہیں ملک چلانا نہیں آتا، پوری طرح سے الجھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اپنی تقریر میں ٹرمپ اور چین کا نام نہیں لیتے۔ جس پاکستانی آرمی چیف نے پہلگام میں حملہ کروایا وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ لنچ کر رہے ہیں اور ہماری حکومت کہہ رہی ہے کہ ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہا، "حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مسٹر ٹرمپ 30-32 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی کارروائی ختم کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچ طیارے گر ے ہیں اور اب وہ 25 فیصد ٹیرف لگانے کی بات کر رہے ہیں۔ بڑا سوال یہ ہے کہ مسٹر مودی ان سوالوں کا جواب کیوں نہیں دے پا رہے ہیں۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کنٹرول کس کے پاس ہے"۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں

بنگال میں ترنمول کا ’بھئے کال‘ ختم ہوگا اور بی جے پی کا ’بھروسہ کال‘ شروع ہوگا: وزیر اعظم

کولکاتہ،19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن ترمیمی بل کو منظور کرانے میں ناکام رہنے کے بعد بنگال میں اپنی پہلی ریلی میں ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

...مزید دیکھیں

منی پور میں پانچ دنوں کے مکمل بند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور میں اتوار کو پانچ روزہ مکمل بند کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم رہے۔

...مزید دیکھیں

حلقہ بندی اور خواتین ریزرویشن بل پر گرینڈ الائنس کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب: اپیندر کشواہا

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اوپیندر کشواہا نے اتوار کو کہا کہ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف 'مہاگٹھ بندھن' کا جمہوریت مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل، امریکہ کا عظیم اتحادی جو جیتنا جانتا ہے: ٹرمپ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے خود کو امریکہ کا ایک عظیم اتحادی ثابت کیا ہے جو جیتنا جانتا ہے۔

...مزید دیکھیں

بات چیت کے باوجود ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار : اسپیکر پارلیمنٹ

ماسکو،19 اپریل (یو این آئی) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازع کے حل کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بات چیت کے باوجود، ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں

ایرانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو کیا مسترد

ماسکو، 19 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے لیے یورپی یونین کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "انتہائی منافقت" قرار دیا۔

...مزید دیکھیں

میکسیکو کے بار پر مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک: رپورٹ

میکسیکو سٹی، 19 اپریل (یو این آئی) میکسیکو کی ریاست موریلوس میں ایک بار میں ہوئے مسلح حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی

19 Apr 2026 | 11:43 PM

نیو چنڈی گڑھ، 19 اپریل (یواین آئی) پریانش آریہ (93) اور کوپر کونلی (87) کی شاندار بیٹنگ اور گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پنجاب کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 29ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ یہ لکھنؤ کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ پنجاب کنگز چھ میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ سرفہرست ہے۔.

ڈوٹاسرا کا الزام: او بی سی کو ریزرویشن نہ دینے اور من مانی حلقہ بندی کے لیے آئینی ترمیم لائی گئی

19 Apr 2026 | 10:49 PM

جے پور، 19 اپریل (یواین آئی) راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس اور تمام اپوزیشن نے سال 2023 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کی شرائط سے اتفاق نہ ہونے کے باوجود خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین ریزرویشن بل کو متفقہ طور پر پاس کرایا تھا، لیکن اس بار دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن نہ دینے کی نیت اور من مانی حلقہ بندی کے مقصد سے 131ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، جسے حمایت نہیں ملی۔.