Thursday, May 22 2025 | Time 12:50 Hrs(IST)
National

کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

کرناٹک میں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی ملک میں ذات پات کے نظام کا شکار نہ ہو، انہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ایک خط لکھ کر وہاں ویمولا ایکٹ نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ "حال ہی میں میں نے پارلیمنٹ میں دلت، آدیواسی اور او بی سی کمیونٹی کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ کس طرح انہیں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر نے دکھایا تھا کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے محروم بھی بااختیار بن سکتے ہیں، لیکن یہ ذات پات کے نظام کو توڑنے کے بعد بھی لاکھوں طلباء ہمارے تعلیمی نظام میں ذات پات کے امتیاز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "اس امتیازی سلوک نے روہت ویمولا، پائل تڈوی اور درشن سولنکی جیسے ہونہار طلباء کی جانیں لے لی ہیں۔ ایسے ہولناک واقعات کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس ناانصافی کو مکمل طور پر روکا جائے۔ میں نے سدارامیا جی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ریاست ویمولا ایکٹ کو نافذ کیا جائے، تاکہ ہندوستان کے کسی بھی بچے کو ذاٹ پات نہیں جھیلنا پڑے جس سے بابا صاحب امبیڈکر، روہت ویمولا اور کروڑوں لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

مودی مدھیہ پردیش کے چھ امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے

بھوپال، 22 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھ اسٹیشنوں - کٹنی، نرمداپورم، اورچھا، سیونی، شاجاپور اور شریدھام امرت اسٹیشنوں کا ورچوئلی افتتاح کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نرمداپورم ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر بیکانیر پہنچے

بیکانیر، 22 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بیکانیر پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں انکائونٹر شروع

جموں، 22 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔

...مزید دیکھیں
امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

امریکی بانڈ ییلڈ میں تیزی سے بازار لڑھکا

ممبئی، 22 مئی (یو این آئی) امریکی بانڈ ییلڈ میں تیز اچھال کے دباؤ میں مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے آج ابتدائی کاروبار میں مقامی اسٹاک مارکیٹ ڈھیر ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

پاکستان، ایران سے 3300 سے زائد افغان خاندان وطن واپس

کابل، 22 مئی (یو این آئی) افغانستان کے پڑوسی ممالک ایران اور پاکستان سے گزشتہ ہفتے 18640 ارکان پر مشتمل 3119 افغان خاندان اپنے وطن واپس لوٹے۔

...مزید دیکھیں
روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

روس نے فوج کے نئے کمانڈر ان چیف کا تقرر کیا

ماسکو، 22 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو کارکن کا قتل

واشنگٹن، 22 مئی (یواین آئی) واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب بدھ کی رات دیر گئے اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کو ہلاک کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

22 May 2025 | 12:04 PM

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

دہلی کیپٹلس کو 59 رنز سے شکست دے کر ممبئی انڈینس پلے آف میں

21 May 2025 | 11:47 PM

ممبئی 21 مئی (یو این آئی) سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 73) اور نمن دھیر (ناٹ آؤٹ 24) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد جسپریت بمراہ اور مچل سینٹنر (تین -تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس نے بدھ کو انڈٰن پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 63ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو59 رنز سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔