Friday, Nov 14 2025 | Time 12:07 Hrs(IST)
National

راہل گاندھی نے جنوبی امریکہ کے دورے کے دوران تعلیم اور اختراعات پر زور دیا

راہل گاندھی نے جنوبی امریکہ کے دورے کے دوران تعلیم اور اختراعات پر زور دیا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جنوبی امریکہ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران ملک کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کی انقلاب آفریں طاقت پر زور دیا پیرو اور چلی میں طلبہ وطالبات، فنکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں مسٹر راہل گاندھی نے تعلیم کے لیے ایسا وژن پیش کیا جو جامع، اعلیٰ معیار اور تنقیدی سوچ پر مبنی ہو راہل گاندھی نے کہا کہ 'میں ہمیشہ سے مانتا رہا ہوں کہ تعلیم آزادی کی بنیاد ہے؛ یہ چند لوگوں کا مخصوص استحقاق نہیں ہو سکتی ہے۔' انہوں نے مزید کہا کہ "ہندوستان کو ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو سائنسی مزاج کو پروان چڑھائے، تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کرے، اور ہمارے عوام کے بھرپور تنوع کو قبول کرے۔"
راہل گاندھی کے سفارتی مشن کا مقصد جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کولمبیا کی سینیٹ کے صدر سے ملاقات کی اور قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پیرو کے ساتھ پارلیمانی دوستانہ گروپ کا افتتاح کیا۔ ان کے دورے کو اجاگر کرتے ہوئے، انڈین اوورسیز کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ: "کولمبیا کے کمیوناس اور یونیورسٹی آف میڈیلن کے کلاس روم سے لے کر لیما میں طلبہ وطالبات کے ساتھ سازگار مکالمے تک، یہ سفر گرمجوشی، خوشی، اور تحریک آفریں خیالات کا ایک مجموعہ رہا ہے۔"
بیرون ملک ہندوستانی صنعت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے جنوبی امریکہ میں بجاج، ہیرو، اور ٹی وی ایس کی کامیابی کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کو کولمبیا میں پھلتے پھولتے دیکھ کر فخر ہورہا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی کمپنیاں اختراع کے ذریعے جیت درج کر سکتی ہیں، نہ کہ دوست نوازی سے۔ بہت شاندار حصولیابی۔"
اس طرح انہوں نے اپنے تبصروں میں ترقی کے انجن کے طور پر منصفانہ مسابقت اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنے پورے دورے کے دوران، راہل گاندھی نے لیڈروں کی نئی نسل تیار کرنے کا وژن پیش کرتے ہوئے جمہوری اقدار اور قابل رسائی تعلیم کی اہم ضرورت پر زور دیا، جو نوجوانوں کے لیے معنویت کا حامل ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
الیکشن پارٹی پوزیشن، بہار،گیارہ بجے تک

الیکشن پارٹی پوزیشن، بہار،گیارہ بجے تک

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے ریاست بھر کے 46 پولنگ اسٹیشنوں پر جاری ووٹنگ میں صبح گیارہ بجے تک کی جیت / برتری اس طرح ہے:
کل نشستیں.................................................................................243
نتائج کا اعلان ..................................................................00
پارٹی.....................................................................جیت.................برتری
بھارتیہ جنتا پارٹی ................................................ 00...............81
جنتا دل یونائیٹڈ ................................................ 00..............82
راشٹریہ جنتا دل.....................................................00..............33
کانگریس .............................................................. 00 .........05
لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)................................. 00 ...........22
ہندوستانی عوام مورچہ ................................................00............4
راشٹریہ لوک مورچہ ................................................ 00.............1
وکاس شیل انسان پارٹی ................................................ 00.............1
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ ...................00 .............6
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ................................................ 00 ...........00
مارکسی کمیونسٹ پارٹی ................................ 00 ..01
انڈین انکلوسیو پارٹی ...............................................00................00
جنسوراج ................................................................ 00.00
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین....... 00................02
راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی ................................. 00.00
بہوجن سماج پارٹی ................................................ 00.................01
عام آدمی پارٹی ................................................................ 00.00
دی پلورلس پارٹی .....................................................00................00
آزاد ................................................................ 00.00
کل .................................................................................243.............238
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
این ڈی اے  پانچ سیٹوں پر اور مہاگٹھ بندھن تین سیٹوں پر آگے

این ڈی اے پانچ سیٹوں پر اور مہاگٹھ بندھن تین سیٹوں پر آگے

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی راؤنڈ میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار پانچ سیٹوں پر اپنے قریبی حریفوں سے آگے چل رہے ہیں، جب کہ مہا گٹھ بندھن کے امیدوار تین سیٹوں پر آگے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

بہار میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

پٹنہ، 14 نومبر (یو این آئی) بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں کے لئے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

...مزید دیکھیں
انتا ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع

انتا ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع

باراں، 14 نومبر(یو این آئی)
راجستھان میں انتا اسمبلی ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ میں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان شروع

تلنگانہ میں جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی کے درمیان شروع

حیدرآباد ، 14 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جمعہ کو صبح 8 بجے شروع ہوئی ۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

جموں و کشمیر: پلوامہ میں دہلی دھماکے کے ملزم کا مکان منہدم کر دیا گیا

سری نگر، 14 نومبر (یو این آئی) حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہلی کار دھماکے کے ملزم ڈاکٹر عمر نبی کے رہائشی مکان کو منہدم کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی، کھرگے اور راہل سمیت مختلف لیڈران نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

14 Nov 2025 | 11:52 AM

نئی دہلی ، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے 136 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پنڈت نہرو کا یوم پیدائش ملک بھر میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے ۔.