Thursday, Sep 10 2026 | Time 10:20 Hrs(IST)
National

جس کتاب کے بارے میں حکومت کہتی ہے کہ وہ چھپی ہی نہیں، وہی کتاب میں مودی جی کو تحفے میں دوں گا: راہل گاندھی

جس کتاب کے بارے میں حکومت کہتی ہے کہ وہ چھپی ہی نہیں، وہی کتاب میں مودی جی کو تحفے میں دوں گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جس کتاب کے اقتباسات پڑھنے سے انہیں پارلیمنٹ میں یہ کہہ کر روکا جا رہا ہے کہ یہ کتاب چھپی ہی نہیں ہے، آج وہ کتاب ان کے ہاتھ میں ہے اور وہ اسے وزیراعظم نریندر مودی کو تحفے میں دینا چاہیں گے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا سے معطل آٹھ کانگریس ارکانِ پارلیمنٹ کے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پر دھرنے پر بیٹھنے کے بعد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کتاب میں لکھے گئے حصوں کا وہ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران ذکر کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ حقائق غیر مستند ہیں اور کتاب شائع ہی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو کتاب کی کاپی دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ کس بنیاد پر حکومت کے سینئر وزراء کہہ رہے ہیں کہ کتاب چھپی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر بھی اس حوالے سے ایک پوسٹ میں کہا، 'آج اگر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آتے ہیں، تو میں انہیں ایک کتاب تحفے میں دوں گا۔ یہ کتاب کسی اپوزیشن لیڈر کی نہیں ہے۔ یہ کتاب کسی غیر ملکی مصنف کی نہیں ہے۔ یہ کتاب ملک کے سابق آرمی چیف جنرل نروانے کی ہے - اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب کابینی وزراء کے مطابق وجود ہی نہیں رکھتی۔'
مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس کتاب میں صاف لکھا ہے کہ جب چینی فوج ہماری سرحد میں داخل ہو گئی تھی، ایسی نازک گھڑی میں آرمی چیف کو انتظار کروایا گیا اور جب فیصلہ لینے کا وقت آیا، تو وزیراعظم نے بس اتنا کہا – 'جو آپ کو مناسب لگے، وہ کیجیے۔' یعنی ملک کی سلامتی کے سنگین ترین بحران میں، مسٹر مودی نے سیاسی ذمہ داری سے ہاتھ کھڑے کر لیے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل نروانے خود لکھتے ہیں کہ اس وقت انہیں محسوس ہوا کہ سیاسی قیادت نے فوج کو اکیلا چھوڑ دیا۔ یہی وہ سچائی ہے جسے بولنے سے انہیں پارلیمنٹ میں روکا جا رہا ہے۔ ملک سوال پوچھ رہا ہے اور حکومت جواب دینے سے بھاگ رہی ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی بعد میں راہل گاندھی کے ہاتھ میں موجود شائع شدہ کتاب کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر کہا، 'یہ سابق فوجی چیف نروانے جی کی کتاب ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ کتاب ہے ہی نہیں اور آپ اس کا حوالہ نہیں دے سکتے۔ اس میں نروانے جی نے لکھا ہے کہ لداخ میں چین کی فوج ہمارے علاقے میں داخل ہو رہی تھی۔فوجی چیف نے راج ناتھ جی سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے۔ پہلے کوئی جواب نہیں دیا۔ بار بار فون کرنے پر نریندر مودی جی نے پیغام دیا کہ 'جو مناسب سمجھو وہ کرو'۔ اس کا مطلب ہے کہ مودی جی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ مسٹر مودی کی یہ سچائی ملک کو معلوم ہونی چاہیے۔'
یو این آئی- م ک

خاص خبریں

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے انتخابات جیتنے پر امریکیوں کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا

ڈیلاس، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان کو 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے قبل پوتن کے دورے کی توقع

ولادی ووستوک، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی)پاکستان 2027 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔

...مزید دیکھیں

پاکستان نے ایران کو حوثیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ریاض کی وارننگ پہنچائی

ماسکو، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) پاکستان نے ایران کو سعودی عرب کی یہ وارننگ پہنچائی ہے کہ وہ یمن کی انصار اللہ تحریک، جسے حوثی بھی کہا جاتا ہے، کو قابو میں رکھے۔

...مزید دیکھیں

روس نے ’اجتماعی مغرب‘ پر دنیا کو جوہری تباہی کی طرف دھکیلنے کا الزام عائد کیا

ماسکو، 10 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کاروباری روزنامہ ’ویدوموستی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اجتماعی مغرب‘ جان بوجھ کر دنیا کو جوہری تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہماچل: جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا، چرس برآمد

جوالامکھی (ہماچل پردیش)، 10 ستمبر (یو این آئی) جوالامکھی پولیس نے این ڈی پی ایس قانون کے تحت ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 126 گرام چرس برآمد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

جتیندر سنگھ نے 'او آر وی ساگر منتھن' جہاز کو لانچ کیا

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے ارضیات سائنسز ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیسی سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل 'او آر وی ساگر منتھن' کو لانچ کیا مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع رشی بنکم شپ یارڈ میں ہندوستان کے جدید ترین اوشین ریسرچ ویسل او آر وی ساگر منتھن (یارڈ 3041) کا افتتاح کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
فرضی  سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

نئی دہلی، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں ملک بھر میں 3,260 فرضی سیاسی جماعتیں بنا کر 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کالے دھن کو سفید کرنے کے گھپلے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں (آر یو پی پی) کے ذریعے کروڑوں روپے کا چندہ دکھا کر، ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھایا گیا اور دو سے 15 فیصد تک کمیشن کاٹ کر بقایا رقم واپس انہی کروڑ پتیوں کو پہنچائی گئی۔

...مزید دیکھیں

مرزا پور‘ فیملی نے فلم کو ملنے والی محبت پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا

09 Sep 2026 | 7:37 PM

ممبئی، 09 ستمبر (یو این آئی) ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے شاندار ردعمل کے درمیان ’قالین بھیا‘ پنکج ترپاٹھی اور ’منّا بھیا‘ دیویندو نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پنکج ترپاٹھی اور دیویندو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں اپنے مشہور کرداروں کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’فیملی ہیں آپ لوگ ہماری.. اور آپ نے ثابت کر دیا!! مرزا پور فیملی کی طرف سے شکریہ۔‘‘.

آکاش آنند بی ایس پی سے پوری طرح آزاد:مایاوتی

10 Sep 2026 | 10:14 AM

لکھنؤ، 10 ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے بھتیجے اور سابق قومی کنوینر آکاش آنند کو پارٹی سے پوری طرح آزاد کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سمدھی اشوک سدھارتھ کے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے کو ’بہت دیر سے اٹھایا گیا صحیح قدم‘ قرار دیا۔.