NationalPosted at: Mar 23 2025 10:12AM ڈاکٹر لوہیا سماجی انصاف کی علامت : مودی
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مجاہد آزادی اور سماجوادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ایک وژنری رہنما، ایک پرجوش مجاہد آزادی اور سماجی انصاف کی علامت قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "ایک بصیرت والے لیڈر، مجاہد آزادی اور سماجی انصاف کی علامت، انہوں نے اپنی زندگی پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی۔"
ڈاکٹر لوہیا 23 مارچ 1910 کو فیض آباد میں پیدا ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 0950