Saturday, Nov 15 2025 | Time 13:39 Hrs(IST)
Regional

بی جے پی اقتدار کا مطلب بدعنوانی کا’بھنڈار‘: اکھلیش یادو

بی جے پی اقتدار کا مطلب بدعنوانی کا’بھنڈار‘: اکھلیش یادو

لکھنؤ 04 نومبر (یواین آئی)آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں پھنسے معطلڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رشی کانت شکلا اور مافیا اکھلیش دوبے کے معاملے پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی حکومت کے گڈ گورننس (اچھی حکمرانی) کے دعووں کی آئے دن پول کھل رہی ہے اور ہر محکمے میں دلالوں اور رشوت خوری عروج پر ہے۔
اکھلیش یادو نے منگل کے روز 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ "جن کے قریبی اور معاون افسر کے پاس 100 کروڑ روپے کی ناجائز جائیداد ملی ہے، سوچئے ان کے پاس خود کتنی دولت ہوگی اور ان کے اس 'اُوپر والے' کے پاس کتنی، جن کی سرپرستی اور آشیرواد سے وہ اب تک کارروائی سے بچے ہوئے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "بی جے پی کے 'گڈ گورننس' کے دعوے اب کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں۔ ہر محکمے میں گھپلے ہر سطح پر رشوت خوری اور ہر جگہ دلالوں کا راجقائم ہے۔" اکھلیش یادو نے کہا کہ بھاجپا راج کا اصل مطلب ہے کرپشند کا بھنڈار، جس میں عوام کی محنت کی کمائی لوٹنے کی کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
کانپور کے اکھلیش دوبے کو لے کر ایس پی سربراہ ان دنوں کافی سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ابھی گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اس حکومت میں کرپشن عروج پر ہے۔ "وکاس دوبے کی گاڑی اس لیے پلٹائی گئی تھی کہ کہیں حکومت نہ پلٹ جائے، اب اکھلیش دوبے کو بچایا جا رہا ہے۔"
واضح رہے کہ رشی کانت شکلا کانپور نگر پولیس میں طویل عرصے تک تعینات رہے ہیں۔ پولیس محکمے میں آنے کے بعد اپنے ابتدائی دنوں میں وہ 1998 سے 2006 تک اور انچارج انسپکٹر کے طور پر دسمبر 2006 سے 2009 تک تقریباً 10 سال سے زیادہ عرصے تک کانپور نگر میں تعینات رہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی کے بعد انہیں اناؤ میں تعیناتی ملی اور فی الحال وہ مین پوری میں تعینات ہیں۔
یواین آئیل۔ولی

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں