Saturday, Nov 15 2025 | Time 14:41 Hrs(IST)
Others

راہل گاندھی کا مودی۔نتیش پر تیکھا حملہ، بولے،’بہار کے نوجوانوں کو مزدور بنا دیا گیا ہے‘

راہل گاندھی کا مودی۔نتیش پر تیکھا حملہ، بولے،’بہار کے نوجوانوں کو مزدور بنا دیا گیا ہے‘

اورنگ آباد، 04 نومبر (یواین آئی) کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اورنگ آباد ضلع کے پکہااور کٹمبا میدان میں منگل کو عام جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیراعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے نوجوانوں کو ملک کا مزدور بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سرزمین پر کبھی نالندہ جیسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی تھی، آج اسی بہار کے نوجوان روزگار کے لیے بھٹک رہے ہیں اور دوسری ریاستوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے رہنماﺅں نے بہار کے عوام کو جھوٹے وعدوں اور خوابوں میں الجھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب مودی جی کے کسی وعدے پر بھروسہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے عوام کو بار بار خواب دکھائے لیکن انہیں پورا نہیں کیا۔
راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ اگر بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنی تو یہاں ایسی عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی جہاں چین اور جاپان کے طلبہ بھی پڑھنے آئیں گے۔
چھٹھ پوجاکے بہانے وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ دہلی میں نقلی جمنا بنا کر بہار کی عقیدت کا مذاق اڑایا گیا، اور جب راز کھل گیا تو سارا ڈرامہ بند کر دیا گیا۔
انہوں نے ریاستی حکومت کومودی۔شاہ کے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا انتظامیہ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی اب ووٹ چوری کی سیاست میں لگی ہوئی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ آئین ہی ملک کی جان ہے اور یہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوںکے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت ذات یا مذہب نہیں بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت کو ترجیح دے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم ”میڈان چائنا“نہیں بلکہ میڈ ان بہارکے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔
نوجوانوں کی بے روزگاری پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے سستا ڈیٹا اور ریل بنانے کا نشہ پکڑا دیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان سوال نہ پوچھیں، بس ریل بناتے رہیں۔ آج صنعت کاروں کی جیب بھر رہی ہے اور نوجوانوں کے ہاتھ خالی ہیں۔
جلسے میں جمع بڑی بھیڑکے درمیان راہل گاندھی نے عوام سے کانگریس امیدوار آنند شنکر سنگھ کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
جلسے میں کانگریس کے صوبائی صدر راجیش رام اور امیدوار آنند شنکر سنگھ نے بھی خطاب کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے راہل گاندھی کی قیادت میں بہار میں تبدیلی اور انصاف کی سیاست کا پیغام دیا۔
یواین آئی۔۔ قمر

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں