Saturday, Nov 15 2025 | Time 14:18 Hrs(IST)
National

جے رام رمیش کا انتباہ: آر ٹی آئی ایکٹ منظم طور پر کمزور کیا جا رہا ہے

جے رام رمیش کا انتباہ: آر ٹی آئی ایکٹ منظم طور پر کمزور کیا جا رہا ہے

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے آج ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تاریخی رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) ایکٹ کو بتدریج کمزور کیا جا رہا ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ شفافیت اور احتساب کے اس اہم ستون کو منظم انداز میں کمزور کر رہی ہے آر ٹی آئی ایکٹ کے مکمل نفاذ کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے اس قانون کے گورننس اور شہری بااختیاری پر انقلابی اثرات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا، ’’بالکل آج سے 20 سال پہلے، تاریخی آر ٹی آئی ایکٹ پوری طرح نافذ ہوا تھا، جس نے شہریوں کو بااختیار بنانے اور شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا تھا۔‘‘
انہوں نے 2005 سے 2013 کے درمیان ہونے والی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں دیہی روزگار، جنگلاتی حقوق، تعلیم، غذائی تحفظ اور زمین کے حصول سے متعلق متعدد حقوق پر مبنی قوانین نافذ کیے گئے، جن کا مقصد محروم طبقوں کو بااختیار بنانا اور جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔
تاہم، مسٹر رمیش نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’مئی 2014 سے ہم نے ان حقوق کو کمزور کرنے کی ایک منظم اور مسلسل کوشش دیکھی ہے۔‘‘
انہوں نے خاص طور پر جولائی 2019 میں آر ٹی آئی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو نشانہ بنایا، جو ان کے بقول ’زبردستی پارلیمنٹ سے منظور کرائی گئی۔‘
انہوں نے کہا، میں نے راجیہ سبھا میں ان ترامیم کی مخالفت کی اور انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود درخواست زیرِ التوا ہے۔
مزید برآں، انہوں نے اگست 2023 میں منظور کیے گئے ’ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ‘ کو ایک اور دھچکا قرار دیا۔ مسٹر رمیش نے کہا، میں نے مارچ 2025 میں متعلقہ وزیر کو خبردار کیا تھا کہ یہ قانون آر ٹی آئی ایکٹ کو مزید بے اثر کر دے گا۔
انہوں نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) کی موجودہ صورتحال پر بھی شدید تنقید کی۔ مسٹر رمیش کے مطابق، سی آئی سی صرف دو کمشنروں کے ساتھ کام کر رہا ہے، جبکہ چیف انفارمیشن کمشنر سمیت نو عہدے گزشتہ 15 ماہ سے خالی پڑے ہیں۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، مودی حکومت کے لیے اب آر ٹی آئی کا مطلب ہے ’ریڈینس ٹو انٹیمیڈیٹ‘ یعنی شفافیت مانگنے والوں کو ڈرانے کی تیاری۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں
نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں 9 افراد کی موت، 32 زخمی، دھماکہ حادثاتی تھا: جموں وکشمیر پولیس سربراہ

سری نگر،15 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نالین بربھات نے نوگام پولیس اسٹیشن میں گذشتہ شب پیش آنے والے دھماکے میں کسی بھی دہشت گردی کے زوایے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثاتی دھماکہ تھا۔

...مزید دیکھیں
نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

نوگام حادثاتی دھماکہ: پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا جائے موقع کا دورہ

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس کے سینئر عہدیدار ہفتے کی صبح نوگام پولیس اسٹیشن پہنچے اور رات گئے حادثاتی دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا از خود جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

بھگوان برسا منڈا کو 150ویں جینتی پر وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کو ان کی 150ویں جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

فلسطینی سفیر کیرالہ میں ’غزہ کے نام‘ پروگرام میں ہوں گے شامل

تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرالہ میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ’غزہ کے نام‘ میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن حادثاتی دھماکہ: متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے: منوج سنہا

سری نگر، 15 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منونج سنہا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے المناک حادثاتی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

وزیراعظم نے جھارکھنڈ کے یومِ تاسیس کی دی مبارکباد

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جھارکھنڈ کے عوام کو ریاست کے یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں