Saturday, Feb 14 2026 | Time 00:12 Hrs(IST)
National

ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت میں خوراک اور زراعت کے شعبے کی حساسیت کا مکمل خیال رکھا ہے: گوئل

ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت میں خوراک اور زراعت کے شعبے کی حساسیت کا مکمل خیال رکھا ہے: گوئل

نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بدھ کے روز ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت کے دوران ہندوستان نے ملک کے خوراک اور زرعی شعبے کی اہم حساسیت کا مکمل طور پر خیال رکھا ہے لوک سبھا میں ہند۔امریکہ تجارتی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے کی گئی اعلانات پر اپنے بیان میں مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستانی فریق اپنے حساس شعبوں، بالخصوص زراعت اور ڈیری سیکٹر کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فریق کے بھی کچھ ایسے شعبے ہیں جو ان کے نقطۂ نظر سے حساس ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گوئل نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے میں ہندوستان زرعی شعبے کی حساسیت کا خاص خیال رکھے گا اور اس حوالے سے ہونے والی بات چیت میں یہ بات واضح طور پر رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، صنعت کاروں، ہنر مند مزدوروں اور صنعت کے لیے نئے مواقع کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو آسان بنائے گا اور ہندوستان کے ’’میک اِن انڈیا فار دی ورلڈ، ڈیزائن اِن انڈیا فار دی ورلڈ اور انوویٹ اِن انڈیا فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے بعد سے ہندوستان اور امریکہ ایک متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے مسلسل بات چیت کرتے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں دونوں فریقوں کے مذاکرات کاروں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف سطح پر تفصیلی اور گہری گفتگو کی ہے۔ دونوں جانب کے اہم اور متنوع مفادات کو دیکھتے ہوئے یہ فطری ہے کہ ہر فریق اپنی اپنی معیشت کے اہم اور حساس شعبوں کا تحفظ کرتے ہوئے بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنانا چاہے گا۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ ان مذاکرات کے دوران تقریباً ایک سال تک جاری مختلف ادوار کی مشاورت کے بعد دونوں مذاکراتی ٹیمیں دو طرفہ تجارتی معاہدے کے کئی شعبوں کو حتمی شکل دینے میں کامیاب رہی ہیں۔ دو فروری کو وزیرِ اعظم مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر دو طرفہ اور عالمی اہمیت کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے امریکہ کو کی جانے والی ہندوستانی برآمدات پر عائد ٹیرف کی شرح کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔
وزیرِ تجارت نے کہا، ’’میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ یہ شرح امریکہ کی جانب سے کئی مسابقتی ممالک پر عائد درآمدی محصولات سے کم ہے جس سے امریکی منڈی میں ہندوستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ یہ معاہدہ ہندوستانی برآمد کنندگان کو خاص طور پر محنت طلب شعبوں اور مینوفیکچرنگ میں نمایاں تقابلی فائدہ بھی فراہم کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فریم ورک معاہدہ ہند۔امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کی سمت ہماری پیش رفت کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو فطری شراکت دار ہیں اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ تجارت نے کہا کہ دونوں فریق تجارتی معاہدے سے متعلق ضروری تکنیکی عمل اور کاغذی کارروائی کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ اس کی مکمل صلاحیت سے جلد از جلد فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ان مراحل کی تکمیل کے بعد معاہدے کی تفصیلی خاکہ فوری طور پر جاری کر دی جائے گی۔
مسٹر گوئل نے کہا، ’’اراکین ہندوستان کے توانائی کے ذرائع سے متعلق ان امور سے واقف ہوں گے جو اس معاہدے پر ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آئے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ حکومت متعدد بار عوامی طور پر کہہ چکی ہے کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی توانائی ضروریات کا تحفظ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ معروضی منڈی حالات اور بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے مطابق توانائی کے ذرائع میں تنوع لانا ہماری حکمتِ عملی کی بنیاد ہے۔ ہندوستان کی تمام کارروائیاں اسی سوچ کے تحت کی جاتی ہیں۔ لہٰذا میں اراکین سے گزارش کرتا ہوں کہ ان امور کو درست تناظر میں دیکھیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’مستقبل کے تجارتی مواقع کے حوالے سے اراکین یہ سمجھیں گے کہ ہندوستان اور امریکہ بڑی حد تک ایک دوسرے کی تکمیلی معیشت ہیں۔ جیسے جیسے ہندوستان ترقی یافتہ ہندوستان کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے ہمیں توانائی، ہوابازی، ڈیٹا سینٹرز، جوہری توانائی سمیت کئی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ امریکہ ان شعبوں میں دنیا کا سرکردہ ملک ہے، اس لیے ان شعبوں میں تجارتی امکانات پر توجہ مرکوز کرنا ہمارے لیے فطری ہے جس سے نہ صرف ہماری درآمدات بلکہ ہماری اپنی برآمدات میں بھی توسیع ہوگی۔ اس لیے ہمیں توقع ہے کہ تقابلی فائدے کے نتیجے میں کئی شعبوں میں ہندوستان کی برآمدات امریکہ میں بھی نمایاں طور پر بڑھیں گی۔‘‘
مرکزی وزیر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے ساتھ یہ فریم ورک معاہدہ جو آنے والے برسوں میں عالمی ترقی اور اختراع کو رفتار دے گا، ہندوستان کی عوام اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان اور خود کفیل ہندوستان دونوں کو مضبوط بناتا ہے۔ حکومت ملک کے لیے وزیرِ اعظم کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت مسلسل کام کرتی رہے گی۔
قابلِ ذکر ہے کہ اپوزیشن اس بات کو لے کر حکومت پر حملہ آور ہے کہ پارلیمانی اجلاس کے دوران اس معاہدے سے متعلق معلومات پارلیمنٹ سے باہر عوامی طور پر جاری کی گئیں۔ مسٹر گوئل نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اس معاہدے کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ اس سے قبل اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت سے اس معاہدے پر بیان دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یو این آئی۔ اے ایم

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

پرانی دنیا ختم، جیو پولیٹکس کے نئے عہد کا آغاز: مارکو روبیو

13 Feb 2026 | 10:52 PM

واشنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی 'میونخ سیکیورٹی کانفرنس' میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جمعہ کے روز جاری کردہ معلومات کے مطابق، وزیر خارجہ اس اہم عالمی فورم پر امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔.

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے چھترسال اسٹیڈیم میں 'دہلی کھیل مہاکمبھ' کا افتتاح کیا

13 Feb 2026 | 11:48 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)دہلی کے تاریخی چھترسال اسٹیڈیم میں جمعہ کی شام ایک پروقار تقریب کے دوران دارالحکومت کے سب سے بڑے نچلی سطح کے کھیلوں کے مقابلے 'دہلی کھیل مہاکمبھ 2026' کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ لیزر لائٹس، ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں وزیراعلیٰ دہلی ریکھا گپتا نے اس ایک ماہ طویل اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تعلیم آشیش سود، اولمپک میڈلسٹ روی دہیا اور ہندوستانی کرکٹر شیکھر دھون بھی موجود تھے، جنہیں اس ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔.

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی

13 Feb 2026 | 11:44 PM

جے پور ، 13 فروری (یواین آئی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے آج راجستھان حکومت کے ساتھ ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کی تاکہ ہنر مندی کے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاست میں روزگار کے مواقع کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے ۔ اس میٹنگ کی صدارت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جینت چودھری نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور ، صنعت و تجارت ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور ہنر مندی ، روزگار اور صنعت کاری کے محکمے ، حکومت راجستھان کی موجودگی میں کی ۔ یہ جائزہ کوشل بھون میں من.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .