Tuesday, Dec 9 2025 | Time 03:28 Hrs(IST)
Regional

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکہ 9 افراد ہلاک، 30 زخمی، متعدد گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سری نگر،15نومبر(یو این آئی)کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر جمعہ کی رات اچانک لرز اٹھی جب نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ایک انتہائی خوفناک اور غیر متوقع دھماکہ ہوا، جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے جبکہ 30دیگر — جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔ یہ تباہ کن دھماکہ اس دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جو دہلی لال قلعہ دھماکہ کیس سے منسلک بین ریاستی دہشت گرد ماڈیول سے ضبط کیا گیا تھا اور گزشتہ چند روز سے تھانے میں فرانزک جانچ کے لیے محفوظ رکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہریانہ کے فرید آباد سے برآمد شدہ متعدد بیگز میں رکھے گئے امونیم نائٹریٹ کی بڑی مقدار کو ثبوت کے طور پر نوگام پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔ سرکاری حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 11:20 بجے فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم اور مقامی نائب تحصیلدار مواد کا معائنہ کر رہے تھے جب اچانک خوفناک دھماکے نے تھانے کو لرزا دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مواد کی نوعیت انتہائی حساس تھی، جس میں معمولی رگڑ یا دباؤ بھی تباہی خیز ردِعمل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا تھا۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس مواد کو رہائشی علاقے میں موجود پولیس اسٹیشن میں محفوظ رکھنا حفاظتی ضابطوں کی خلاف ورزی تھی یا نہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے سرینگر کے صدر ہسپتال، صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ،بون اینڈ جوائنٹ اور بادامی باغ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ خارج از امکان نہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جائے حادثہ سے ملنے والی چھ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تمام لاشوں کو پولیس کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈی این اے نمونے بھی لیے جا رہے ہیں۔
دھماکے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرنے لگیں تاہم پولیس نے واضح کیا کہ واقعہ کسی دہشت گردانہ منصوبے کا نتیجہ نہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا:’یہ ایک حادثاتی دھماکہ ہے جو تفتیشی مواد کی جانچ کے دوران رونما ہوا۔ اس کے پیچھے کوئی دہشت گردانہ کارروائی یا بیرونی مداخلت نہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک مگر تکنیکی نوعیت کا حادثہ ہے۔‘
پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی آزادانہ تفتیش کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ دھماکہ کن حالات میں ہوا اور کیا حفاظتی پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تھا یا نہیں۔
دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ اردگرد کے گھروں کی دیواریں اور کھڑکیاں زمین بوس ہو گئیں۔ متعدد گھروں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ دھماکے کے جھٹکے سے ان کے گھروں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
ایک مقامی رہائشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:’ہم نے کبھی ایسا دھماکہ نہیں سنا۔ سب کچھ لرز گیا، بچوں اور خواتین کی چیخیں سن کر ہم باہر نکل آئے۔‘
دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے تھانے کے ریکارڈ روم اور تفتیشی سیکشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیموں نے دیر رات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل ناکہ بندی کر دی تاکہ کسی عام شہری کو مزید خطرہ لاحق نہ ہو۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے قریب رہائش پذیر لوگوں کو وقتی طور پر گھروں سے باہر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جموں و کشمیر پولیس نے ایک بین ریاستی دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا جس میں چار ڈاکٹر سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔جن افراد کے نام سامنے آئے تھے، ان کی شناخت ڈاکٹر مزمل احمد گنائی، ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہد شاہین اور دہلی دھماکے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر عمر نبی کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس گروہ سے اب تک تقریباً 2,900 کلو گرام آئی ای ڈی بنانے والا مواد برآمد کیا تھا، جسے ’وائٹ کالر دہشت گردی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہی مواد مدرسہ، کلینک اور مختلف خفیہ ٹھکانوں سے بھی برآمد ہوا تھا۔ اسی مواد کا بڑا حصہ نوگام تھانے میں جانچ کے لیے رکھا گیا تھا۔

یو این آئی، ارشید بٹ، ایم افضل

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، سونامی کی وارننگ جاری کی گئی

08 Dec 2025 | 9:12 PM

ٹوکیو، 8 دسمبر (یواین آئی) جاپان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں پیر کو شدید زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6 تھی، جس سے کئی صوبوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز اوموری صوبہ کے ساحل کے قریب 41.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.3 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
ایجنسی نے آموری صوبہ کے مشرقی ساحل اور بحر الکاہل کے ساحل کے ساتھ دیگر علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
یواین آئی۔ظ ا.

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیا اپنے نام کیلئے پرعزم

08 Dec 2025 | 7:33 PM

ایڈیلیڈ ،8 دسمبر (یو این آئی )ایشیز سیریز کا پرتھ اور برسبن ٹیسٹ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی نظریں اب 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی جانب گامزن ہوگئیں ہیں اور سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی یقینی قرار دی جارہی ہے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ .