Sports16 Jan 2026 | 5:37 PMھرارے: 16 جنوری، (یو این آئی )پاکستان انڈر 19 ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، جسے بالرز نے اپنی نپی تلی بالنگ سے درست ثابت کر دکھایا۔ انگلینڈ کی ٹیم پورے اوور بھی نہین کھیل سکی پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کے اوپنرز بین ڈاکنز اور جوزف مورز نے 7 اوورز میں 33 رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن علی رضا نے جوزف مورز کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انگلش بلے باز پاکستانی بالنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ تاہم، پانچویں وکٹ کے لیے کیلب فالکنر اور رافی البرٹ نے 80 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دیا۔ک.
see more.. 16 Jan 2026 | 5:22 PMونڈہوک، 16 جنوری (یو این آئی )فیصل شینوزادہ (82)، خالد احمدزئی (73) اور عزیراللہ نیازی (ناٹ آؤٹ 51) کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے انڈر-19 ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 266 رنز بنائے۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، تاہم خالد احمدزئی اور فیصل شینوزادہ نے دوسرے وکٹ کے لیے 152 رنز کی شراکت قائم کر کے مضبوط بنیاد رکھی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے بیاندہ مزولا اور کارن بوتھا نے تین، تین وکٹ حاصل کیے۔
یو این آئی۔م ا ع.
see more.. 16 Jan 2026 | 5:18 PMنئی دہلی،16 جنوری ( یو این آئی )نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کوہ پیما سواکرتی انسان نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو کم عمری اور محدود وسائل کے باوجود بلند ترین چوٹیاں سر کی جا سکتی ہیں۔ .
see more.. 16 Jan 2026 | 5:04 PMلاہور، 16 جنوری( یو این آئی ) پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن سے پہلے فرنچائز کرکٹ کے بڑے نام اور کیوی وکٹ کیپر بلے باز ٹم سائیفرٹ نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:55 PMجموں، 16 جنوری (یو این آئی)جموں و کشمیر کے محکمہ امورِ نوجوانان اور کھیل کے زیرِ اہتمام ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ قومی کھیل کانفرنس ’سریجن‘ منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تاریخی ایونٹ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد قومی کھیل پالیسی 2025 کے وژن کے مطابق خطے میں کھیلوں کے مستقبل کو نئی سمت دینا ہے۔اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا اور اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کرنَم ملّیشوری سمیت کئی ممتاز کھیل شخصیات کی موجودگی متوقع ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:46 PMتاشقند،16 جنوری ( یو این آئی ) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے تعاون سے منعقد ہونے والی 2026 فیفا سیریز کی میزبانی اس بار ازبکستان کے حصے میں آئی ہے۔ رواں سال مارچ اور اپریل میں ہونے والے اس اہم ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے علاوہ دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:41 PMنوی ممبئی، 16 جنوری(یو این آئی ) یو پی واریئرز کے ہیڈ کوچ ابھیشیک نائر، جو اس سے قبل آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز اور ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نے خواتین کی کرکٹ میں اپنے پہلے کل وقتی تجربے کو "مشکل لیکن سبق آموز" قرار دیا ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:32 PMنئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی ) نئی دہلی میں جاری انڈیا اوپن 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ تنازعات کا شکار ہو گیا ہے۔ کانگریس رہنما ابھیشیک منو سنگھوی اور شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چترویدی نے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں عالمی معیار کے انتظامات کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:26 PMایڈیلیڈ، 16 جنوری ( یو این آئی) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں جاری اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ امریکی اسٹار ٹومی پال سیمی فائنل میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ باصلاحیت کھلاڑی ٹامس میخاچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار امریکی حریف ٹومی پال کو زیر کیا۔ تین سیٹس پر مشتمل یہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:20 PMنئی دہلی، 16 جنوری(یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے میچز کے انعقاد پر منڈلاتے غیریقینی کے بادلوں کے درمیان، رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اور ہجوم کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک جدید تجویز پیش کی ہے۔ فرینچائز نے اسٹیڈیم میں مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی پیشکش کی ہے۔کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (KSCA) کو بھیجے گئے باضابطہ مراسلے میں آر سی بی نے درج ذیل تجاویز دی ہیں۔جس جے تحت اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں 300 سے 350 جدید اے آئی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ یہ سسٹم ہجوم کی نقل و حرکت، داخلی اور خارجی راستوں پر قطاروں کی صورت.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:13 PMنئی دہلی، 16 جنوری ( یو این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے میچوں کی میزبانی کے حوالے سے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بھیڑ کے بہتر انتظام کے لیے اسٹیڈیم میں اے آئی پر مبنی نگرانی کے کیمروں کی تنصیب کی تجویز پیش کی ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:09 PMریاض/میامی،16 جنوری یو این آئی ) عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر مالیاتی میدان میں اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپورٹیکو (Sportico) کی جانب سے جاری کردہ سال 2025 کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پرتگالی سپر اسٹار دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 4:06 PMڈھاکہ، 16 جنوری (یو این آئی) ہندوستان اور سری لنکا میں سات فروری سے شروع ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شرکت سے متعلق بات چیت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایک نمائندہ وفد بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتا ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 3:37 PMنوئیڈا، 16 جنوری (یو این آئی) پرو ریسلنگ لیگ 2026 کے پانچویں سیزن کا آغاز پنجاب رائلز اور یوپی ڈومینیٹرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ ہوا۔ پنجاب رائلز نے پہلے دن یوپی ڈومینیٹرز کو 5-4 سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے۔ پی ڈبلیو ایل 2026 نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں 15 جنوری سے یکم فروری 2026 تک کھیلا جا رہا ہے۔.
see more.. 16 Jan 2026 | 3:24 PMکٹھمنڈو، 16 جنوری (یو این آئی) نیپال نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر ایان ہاروے کو ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے 2026 ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل اپنی مردوں کی ٹیم کا بالنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔ ہاروے اسٹیورٹ لا کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے، جو اس وقت نیپال کے ہیڈ کوچ ہیں۔.
see more..