Sports10 Jul 2026 | 3:37 PMبریڈی، 10 جولائی (یو این آئی): ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے زخمی چنیل ہینری کی جگہ 21 سالہ بلے باز ریالیانا گریمنڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ حال ہی میں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں یہی واحد تبدیلی کی گئی ہے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 3:32 PMچنئی، 10 جولائی (یو این آئی) چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2026-27 سیزن کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا۔ سیزن کا آغاز 12 دسمبر کو میلبورن رینیگیڈز اور دفاعی چیمپئن پرتھ اسکارچرز کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 3:29 PMنئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے جمعہ کو جاپان کے آئیچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ایشیائی کھیل 2026 کے لیے 20 رکنی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ ماہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا خطاب جیتنے والی سلیما ٹیٹے کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 3:28 PMمیلبورن، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون کا روڈ میپ جاری کیا۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 3:20 PMگلاسگو، 10 جولائی (یو این آئی) اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ہندوستان کے مجموعی طور پر 124 کھلاڑی آٹھ ایبل باڈی (عام جسمانی صلاحیت رکھنے والے) اور پانچ پیرا کھیلوں کے مقابلوں میں تمغوں کے لیے حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے اسکاٹ لینڈ کے چار مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 3:15 PMمیامی، 10 جولائی (یو این آئی) ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات "بہت کم" ہیں اور ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے قبل تمام دباؤ انگلینڈ پر ہوگا۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 2:48 PMکراچی، 10 جولائی (یو این آئی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ گیندباز شہپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ شاہد آفریدی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا، 'بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔' شاہد آفریدی نے لکھا، 'پیارے شہپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔' انہوں نے مزید لکھا، ' 'موت ہر انسان کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار .
see more.. 10 Jul 2026 | 1:50 PMہرارے، 10 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ 1 مسل ٹیئر اور دائیں گھٹنے میں منیسکل ڈیجنریشن کی وجہ سے زمبابوے کے موجودہ دورے کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ پیر کو زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں گیند بازی کرتے وقت مستفیض الرحمان کو درد محسوس ہوا تھا۔ منگل کو ہونے والے اسکین میں چوٹ کی سنگینی کا پتہ چلا۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 9:54 AMفاکسبورو، (میساچوسٹس) 10 جولائی (یو این آئی) اسٹار فٹ بال کھلاڑی کبرین ایمباپے نے پنالٹی گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنا 20واں ورلڈ کپ گول داغا اور مراکش پر 2-0 کی جیت کے ساتھ فرانس کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں مدد کی۔ اس جیت کے ساتھ فرانس لگاتار تین بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 9:53 AMبرسٹل، 10 جولائی (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد فل سالٹ (ناٹ آؤٹ 59) اور کپتان ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 79) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو چوتھے ٹی 20 میں جمعرات کو نو وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 8:23 AM25ویں منٹ میں، نوسیر مزراوئی نے باکس کے اندر ایمباپے کو گرا دیا، لیکن جب ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر نے پنالٹی اسپاٹ سے شاٹ لگایا، تو بونو نے صحیح اندازہ لگاتے ہوئے پنالٹی کو بچا لیا۔ ورلڈ کپ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ سمیت کسی بھی گول کیپر نے بونو کے چار پنالٹی سیو سے زیادہ پنالٹی نہیں بچائی ہیں۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 8:18 AMاس میچ کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم جب بلے بازی کر رہی تھی تو انگلینڈ کے گیند بازوں نے شارٹ اور بیک آف لینتھ گیندوں سے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ ساتھ ہی اسپنروں نے بھی کمال کی گیند بازی کی۔ ایسا لگا کہ پچ کافی دھیمی ہے لیکن ہندوستانی گیند باز پچ اور حالات کے مطابق اچھی گیند بازی کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ساتھ ہی سالٹ اور بروک نے جس طرح کی بلے بازی کی وہ قابل تعریف ہے۔ سالٹ نے 42 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ بروک نے 35 گیندوں میں اٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔.
see more.. 10 Jul 2026 | 12:08 AMبرسٹل، 9 جولائی (یواین آئی) کپتان شریاس ائیر کی شاندار ناقابل شکست 80 رنز کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹ پر 158 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔.
see more.. 09 Jul 2026 | 11:09 PMلندن، 9 جولائی (یواین آئی) چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے تین سیٹوں تک چلنے والے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں جمعرات کو امریکہ کی کوکو گاف کو 6-2، 1-6، 7-6 (12-10) سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن خواتین کے ٹائٹل مقابلے میں جگہ بنالی۔ ان کا مقابلہ ہم وطن لنڈا نوسکووا سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں مارٹا کوسٹیوک کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔.
see more.. 09 Jul 2026 | 11:01 PMبرسٹل، 9 جولائی (یواین آئی) ہندوستانی کپتان شریاس ائیر نے مسلسل چٹھی مرتبہ ٹاس جیت کر نگلینڈ کے خلاف جمعرات کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔.
see more..