SportsPosted at: Jun 15 2025 6:19PM ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا نے 2-1 سے ہرایا
لندن، 15 جون (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2024-25 کے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا آج یہاں لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں ویشنوی وٹھل پھالکے نے تیسرے منٹ میں گول کرکے ہندوستانی خواتین ٹیم کو اچھی شروعات دلائی اس کے بعد دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں مزید کئی مواقع پر گول کرنے میں ناکام رہیں۔
تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے اپنا تیز اٹیک جاری رکھا اور ایمی لاٹن نے 37ویں منٹ میں گول کر کے کامیابی دلائی۔
اس کے ساتھ ہی اسکور 1-1 سے برابر ہوگیا۔