Sports19 May 2026 | 11:41 PMسوریہ ونشی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے راجستھان ٹاپ-4 میںیواین آئی۔ ظ ا.
see more.. 19 May 2026 | 9:47 PMجے پور،19 مئی (یواین آئی ) اوپنر مچل مارش کی 96 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا ہے۔ مچل مارش محض 4 رنز کی دوری سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور آخری اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔مارش نے 57 گیندوں پر 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب وہ سنچری کی دہلیز پر پہنچ کر محروم رہے۔.
see more.. 19 May 2026 | 9:32 PMلکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو221 رن کا ہدف دیایواین آئی۔م اع.
see more.. 19 May 2026 | 8:15 PMریو ڈی جنیرو(یواین آئی ) برازیل کے اسٹار فٹ بالر اور ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی، نیمار جونیئر کو ورلڈ کپ 2026 کے لیے برازیلی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کوچ کارلو اینچلوٹی کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ کئی فٹ بال ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کے لیے غیر متوقع ہے، کیونکہ نیمار طویل عرصے سے انجری اور فٹنس کے مسائل سے دوچار تھے۔34 سالہ نیمار، جنہوں نے حال ہی میں اپنے بچپن کے کلب 'سانتوس' میں واپسی کی ہے، اکتوبر 2023 میں اپنے گھٹنے کے شدید زخم کے بعد سے فٹنس بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مئی 2025 میں برازیل کی کوچنگ سنبھالنے والے کارلو اینچلوٹی نے پہلی بار نیمار کو .
see more.. 19 May 2026 | 7:24 PMجئے پور،19 مئی (یواین آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اہم معرکے میں راجستھان رائلز کے کپتان یشسوی جیسوال نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رویندر جڈیجہ تاحال مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث آرام کر رہے ہیں۔ ٹاس جیتنے کے بعد جیسوال کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن دوسری اننگز میں شبنم کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ہدف کا تعاقب کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے ریان پراگ کی انجری اور ٹیم میں تین تبدیلیوں کی بھی تصدیق کی۔ لکھنؤ کے کپتان رشبھ پنت نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں اور ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہو.
see more.. 19 May 2026 | 7:15 PMلزبن،19 مئی (یواین آئی ) پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ پرتگال کے کوچ رابرٹو مارٹنیز نے 41 سالہ اسٹار اسٹرائیکر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے 27 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ریکارڈ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔سعودی کلب 'النصر' کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو، جو 143 گولز کے ساتھ بین الاقوامی فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، اب بھی اپنی پہلی ورلڈ کپ ٹرافی کی تلاش میں ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں رونالڈو کا مقابلہ اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی سے ہو سکتا ہے، جو ارجنٹائن کی قیادت کرتے ہوئے .
see more.. 19 May 2026 | 7:02 PMراجستھان رائلز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
یواین آئی۔م اع.
see more.. 19 May 2026 | 6:58 PMچنئی،19 مئی (یواین آئی ) آسٹریلیا ئی ٹی 20 لیگ 'بگ بیش' (بی بی ایل ) کی تاریخ میں پہلی بار سیزن کا آغاز ہندوستان سے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دسمبر 2026 میں شیڈول بگ بیش لیگ 2026-27 کا افتتاحی میچ چنئی کے مشہور ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں منعقد کرانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔.
see more.. 19 May 2026 | 6:23 PMممبئی ،19 مئی (یواین آئی ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے، جبکہ آئی پی ایل 2026 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بالر پرنس یادو پہلی بار بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔.
see more.. 19 May 2026 | 6:18 PMلاس اینجلس،19 مئی (یو این آئی ) فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند ہفتے قبل، لاس اینجلس کے صوفی اسٹیڈیم کے ملازمین نے وفاقی امیگریشن ایجنٹوں کی ممکنہ تعیناتی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیڈیم میں ‘آئس’امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( آئی سی ای) کے اہلکار تعینات کیے گئے تو وہ کام چھوڑ دیں گے۔ ورکرز کی نمائندہ تنظیم 'یونائیٹ ہیئر لوکل جو تقریباً 2,000 ملازمین کی ترجمانی کر رہی ہے، نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اس بات کی ضمانت دے کہ ٹورنامنٹ کے دوران امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( آئی سی ای) کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔ملازمین کا موقف ہے کہ 'آئس' کی مو.
see more.. 19 May 2026 | 5:58 PMکوالالمپور، 19 مئی (یواین آئی ) ملیشیا کے دارالحکومت میں جاری ملائیشیا ماسٹرز 2026 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کی غیر معروف جوڑی نے بڑا دھماکہ کر دیا۔ اسٹیڈیم ایکسیٹا ایرینا میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلے میں ہندوستان کے ایم آر ارجن اور ہری ہرن امساکارونن نے عالمی نمبر 20 کی حامل فرانسیسی جوڑی، کرسٹو پاپوف اور ٹوما جونیئر پاپوف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہندوستانی جوڑی نے یہ مقابلہ محض 36 منٹ میں 21-19 اور 21-15 سے اپنے نام کیا۔ فرانسیسی بھائی اس سیزن میں بہترین فارم میں تھے اور حال ہی میں تھامس کپ میں فرانس کو سلور میڈل جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں ۔انت.
see more.. 19 May 2026 | 5:38 PMسلہٹ،19 مئی (یواین آئی )دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مظبوط ہوگئی ہے۔ سلہٹ میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔ محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو تاریخی جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور سلمان آغا 71، 71، بابر اعظم 47، اذان اویس 21، عبداللہ فضل اور سعود شکیل 6، 6 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4، ناہید رانا نے 2 اور مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔.
see more..
19 May 2026 | 5:36 PMممبئی، 19 مئی(یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں کے ایل راہل کو رشبھ پنت کی جگہ نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ شبھمن گل دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔واحد ٹیسٹ 6 جون سے نیو چنڈی گڑھ میں شروع ہوگا۔ پہلا ون ڈے 14 جون (دھرم شالہ)، دوسرا 17 جون (لکھنؤ) اور تیسرا 20 جون (چنئی) کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا ہے، جو 2018 میں بنگلور.
see more..19 May 2026 | 5:33 PMانطالیہ،19 مئی (یواین آئی ) ایرانی فٹ بال ٹیم 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں اور امریکی ویزا درخواستوں کی تکمیل کے لیے جنوبی ترکی کے شہر انطالیہ پہنچ گئی ہے تاہم ٹیم کی آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتِ حال اب بھی برقرار ہے۔ ٹیم کے کھلاڑی اور ان کا عملہ انطالیہ ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 4 بجے کے قریب باہر نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔ .
see more.. 19 May 2026 | 5:15 PMچنئی، 19 مئی(یواین آئی ) سن رائزرز حیدرآباد کے اسٹار بلے باز ایشان کشن نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک مشکل وکٹ پر اپنی شاندار اننگز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایشان کشن نے اعتراف کیا کہ چنئی کی دھیمی پچ پر 181 رنز کا تعاقب کرنا ایک کٹھن چیلنج تھا، جہاں گیند بلے پر رک کر آ رہی تھی۔ایشان کشن نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بتایا کہ جب وہ پہلی اننگز میں وکٹ کیپنگ کر رہے تھے، تبھی انہیں پچ کے موڈ کا اندازہ ہو گیا تھا۔.
see more..