SportsPosted at: Mar 23 2025 4:14PM وزیر اعلیٰ دھامی نے پش اپس لگا کر نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایادہرادون، 23 مارچ (یواین آئی)اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو ایتھلیٹکس گراؤنڈ، مہارانا پرتاپ اسپورٹس کالج، رائے پور، دہرادون میں ریاستی سرکار کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ’فٹ انڈیا رن‘ کا فلیگ آف کیا۔ کھلاڑیوں کے درمیان پہنچ کر وزیر اعلیٰ دھامی نے ’پش اپس‘ لگا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں صحت مند رہنے کی ترغیب دی۔وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو ’فٹ انڈیا‘ کی حلف برداری بھی دلائی اور اتراکھنڈ یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے چلائے جا رہے ڈرون کورس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو ڈرون بھی تقسیم کیے۔