Friday, Apr 25 2025 | Time 21:15 Hrs(IST)
Sports

ایل ایس جی نے زخمی محسن خان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا

لکھنؤ، 23 مارچ (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں اپنی مہم سے قبل زخمی محسن خان کے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آئی پی ایل نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا، "لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
محسن چوٹ کی وجہ سے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں سیزن سے باہر ہیں۔