SportsPosted at: Mar 23 2025 3:29PM نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے دیماؤنٹ مونگانوئی (نیوزی لینڈ)، 23 مارچ (یو این آئی) فن ایلن (50) کی طوفانی نصف سنچری، ٹِم سیفرٹ (44) اور کپتان مائیکل بریسویل (ناٹ آوٹ 46) کی شاندار بلے بازی کے بعد جیکب ڈفی (چار وکٹ) اور زکری فاکس (تین وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کے روز چوتھے ٹی-20 میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین-ایک کی ناقابلِ تسخیربرتری حاصل کر لی۔221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی، اور صرف دو اوورز میں نو کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا بیٹھا۔ محمد حارث (دو) کو ولیم او رورک نے بولڈ کیا، جبکہ حسن نواز (ایک) اور آغا سلمان (ایک) کو جیکب ڈفی نے پویلین بھیج دیا۔