SportsPosted at: Mar 23 2025 12:01AM رضوان کے زوردار چھکے سے باہر بیٹھے نسیم شاہ کا موبائل فون ٹوٹ گیاویلنگٹن، 22 مارچ (یواین آئی ) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کے زوردار چھکے سے باہر بیٹھے نسیم شاہ کا موبائل فون ٹوٹ گیا۔ڈان نیوز کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، آخری روز بھی کھلاڑیوں کو سنیریو بیسڈ پریکٹس میچ میں مختلف ہدف دیے گئے۔بلے بازوں کو بیٹنگ اور باؤلرز کو باؤلنگ کے اہداف دیئے گئے، فہیم اشرف نے عبداللہ شفیق جب کہ محمد وسیم جونیئر نے محمد رضوان کو آؤٹ کیا۔