SportsPosted at: Mar 22 2025 11:20PM مانڈویہ ملک گیر ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ مہم میں حصہ لیں گےنئی دہلی، 22 مارچ (یواین آئی) موٹاپے کے خلاف نبردآزمائی میں مزید فعالیت لاتے ہوئے، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ 23 مارچ 2025 کو ملک گیر ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ مہم میں حصہ لیں گے۔ مرکزی وزیر کے ساتھ اس مہم میں اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور اترپردیش کے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر گریش چندر یادو بھی حصہ لیں گے۔ڈاکٹر مانڈویہ اس کے موقع پر میرین ڈرائیو (ساماجک پری ورتن استھل) سے سمتا مولک چوراہا، اور وہاں سے 1090 چوراہا اور پھر وہاں سے واپسی کے ساتھ 3 کلو میٹر تک سائیکل کی سواری کریں گے، اور 400 سے زائد سائیکل سواروں کے گروپ کی قیادت کریں گے۔