Friday, Apr 18 2025 | Time 18:53 Hrs(IST)
Sports

سی آئی ایس ایف کا خطاب طے

نئی دہلی، 22 مارچ (یواین آئی) تیسری دہلی پریمیئر لیگ کا فاتح طے ہو چکا ہے۔
حالانکہ ابھی دو میچ باقی ہیں، لیکن پولیس کھیلوں کی چیمپیئن سی آئی ایس ایف پروٹیکٹر نے آج امبیڈکر اسٹیڈیم میں اپنے 21ویں میچ میں سودیوا دہلی ایف سی کو 2-1 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

دن کے دوسرے مقابلے میں رائل رینجرز ایف سی نے گڑھوال ہیروز کو 2-0 سے ہرایا۔