Sports
16 Jul 2025 | 6:49 PMلندن، 16 جولائی (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر ہندوستان کے رویندر جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جڈیجہ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی دوسری اننگ میں ناقابل شکست 61 رنز بنائے لیکن ہندوستان یہ میچ 22 رنز سے ہار گیا جڈیجہ کی یہ مسلسل چوتھی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے برمنگھم اور لارڈز دونوں میں جڑواں نصف سنچریاں بنائیں۔ ان سے پہلے صرف دو ہندوستانی بلے باز ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں لگاتار چار 50+ اسکور بنائے ہیں - سورو گنگولی (2002) اور رشبھ پنت (2022 اور 2025)۔ لارڈز میں آخری دن ان کا ناقابل شکست 61 رنز ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں ان کا پہلا 50+ اسکور تھا۔
see more..
16 Jul 2025 | 11:02 AMکم عمری میں جو کھلاڑی اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے ہیں وہ دیرپا سرخیوں میں نظر آتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک شخص کھیل کی دنیا میں ایسا بھی گذرا ہے جس نے تمام جوانی گزارنے کے بعد کھیلوں میں حصہ لیا۔ ایسا ہی ایک نام فوجا سنگھ کا ہے جو یکم اپریل 1911 کو بیاس پنڈ، جالندھر، پنجاب، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔چار بچوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ٹانگیں پتلی اور کمزور ہونے کی وجہ سے فوجا پانچ سال کی عمر تک چل نہیں پاتے تھے اور مشکل سے ہی لمبا فاصلہ طے کر پاتے تھے۔ اس وجہ سے ان کے ساتھی انہیں اکثر چھیڑا کرتے تھے اور انہیں مزاقاً ڈنڈا کے نام سے پکارتے تھے۔ فوجا سنگھ کا بچپن آسان نہیں تھا۔ ان کے گھر والوں کا خیال تھا کہ وہ معذور ہیں کیونکہ وہ پانچ سال کی عمر تک چلنے کے قابل نہیں تھے۔ پتلی اور کمزور ٹانگوں کی وجہ سے وہ مشکل سے لمبا فاصلہ طے کر پاتے تھے۔ ایک نوجوان کے طور پر انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کھیتی باڑی کی۔
see more..